فیفا نے انڈیا کی فٹ بال فیڈریشن معطل کر دی

معطلی کے بعد انڈیا میں 11 اکتوبر سے شروع ہونے والا خواتین کا انڈر 17 ورلڈ کپ نہیں ہو سکے گا۔

 16 جنوری، 2022 کو ممبئی میں ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) ویمنز ایشین کپ انڈیا 2022 کے فائنل سے پہلے ایک خاتون دیوار پر بنی ایک تصویر کے سامنے سے گزر رہی ہے (اے ایف پی)

فٹ بال کی عالمی انتظامی تنظیم فیفا نے انڈین فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کو ’تیسرے فریق کے غیر ضروری اثر و رسوخ کی وجہ سے‘ فوری طور پر معطل کر دیا، جس سے اکتوبر میں ہونے والے انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ کے انعقاد کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی نے کہا کہ اس کی کونسل نے متفقہ طور پر آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ فریق ثالث کا ناجائز اثر و رسوخ ہے، جو فیفا قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

فیفا نے ایک بیان میں کہا کہ یہ معطلی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک اے آئی ایف ایف اپنے روزمرہ کے معاملات پر مکمل کنٹرول حاصل نہیں کر لیتی۔

انڈیا 11 سے 30 اکتوبر تک انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا ہے۔ بھارت میں 2020 کا ٹورنامنٹ منسوخ کر دیا گیا تھا اور پھر کرونا وبائی امراض کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

سابق سربراہ پرفل پٹیل کے نئے انتخابات کے بغیر اپنی مدت میں توسیع کے بعد اے آئی ایف ایف انتشار کا شکار ہے اور منتظمین کے ذریعہ چلایا جارہا ہے جس پر عدالتوں نے ناجائز فیصلہ دیا۔

نئے انتخابات 28 اگست کو ہونے والے ہیں اور رائے شماری کا عمل گذشتہ ہفتے انڈیا کی سپریم کورٹ کے منتظمین کی تیار کردہ ٹائم لائن کی منظوری کے بعد شروع ہوا تھا۔

فیفا نے کہا کہ وہ ’انڈیا میں نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور امید ہے کہ اس معاملے کا مثبت نتیجہ اب بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔‘

معطلی کے دوران انڈیا کے مردوں اور خواتین کی قومی ٹیمیں بھی جونیئر یا سینیئر بین الاقوامی میچ نہیں کھیل سکتیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مردوں کی ٹیم کے سابق کپتان بھائی چونگ بھوٹیا نے معطلی کو ’بہت سخت‘ قرار دیا۔

تاہم انہوں نے بھارتی سپورٹس نیوز آؤٹ لیٹ سپورٹ سٹار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ نظام کو درست کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔

’اور بہت اہم بات یہ ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز یعنی فیڈریشنز، ریاستی ایسوسی ایشنز، وزارت کھیل نظام کو درست کرنے کے لیے اکٹھے ہوں اور ہر کوئی کھیل کی بہتری کے لیے کام کرے۔‘

انڈیا کے کپتان سنیل چھیتری نے حال ہی میں اپنے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ فیفا پابندی کے خطرے پر ’زیادہ توجہ نہ دیں‘ کیونکہ صورت حال ان کے قابو سے باہر ہے۔

فیفا نے کہا کہ اے آئی ایف ایف ایگزیکٹو کمیٹی کے اختیارات منسوخ ہونے اور اے آئی ایف ایف انتظامیہ اے آئی ایف ایف کے روزمرہ کے معاملات پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لیے منتظمین کی کمیٹی قائم کرنے کے حکم کے بعد معطلی ختم کر دی جائے گی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال