جرمنی: کانچ کی گیندوں کے ذریعے وقت بتانے والی ’انوکھی گھڑی‘

اس گھڑی میں گھنٹوں اور منٹس کو ظاہر کرنے کے لئے شیشے کے مختلف گیندیں ہیں جن کے اندر رنگین پانی بھرنے سے گھنٹے اور منٹ کا تعین کیا جاسکتا ہے۔

(تصویر: انڈپینڈنٹ اردو)

برلن شہر کے بیچوں بیچ ایک سیاحتی مقام پر یورپ سینٹر کے نام سے ایک مال ہے۔ جہاں دن بھر نہ صرف اندرون ملک سے بلکہ دنیا بھر سے سیاح بڑی تعداد میں گھومنے پھرنے آتے ہیں۔

یوں تو یہ شاپنگ مال خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے مگر اس کی سب سے اہم وجہ شہرت سن 1982 میں اس میں نصب کی گئی ایک عجیب و غریب گھڑی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جسے مقامی زبان میں Uhr der Fliessenden Zeit کہتے ہیں، یعنی بہتے پانی کی گھڑی۔

یہ گھڑی ایک فرنچ آرٹسٹ برنارڈ گیٹون کا ایک بہترین شاہکار ہے۔ یہ گھڑی بارہ میٹربلند ہے اور ایک پینڈولم سے کنٹرول کی جاتی ہے۔

اس گھڑی میں گھنٹوں اور منٹس کو ظاہر کرنے کے لئے شیشے کی مختلف گیندیں ہیں جن کے اندر رنگین پانی بھرنے سے گھنٹے اور منٹ کا تعین کیا جاسکتا ہے۔

اس گھڑی کا سب سے پرکشش منظر اس وقت ہوتا ہے جب پورا ایک گھنٹہ گزرنے کے بعد منٹ کو ظاہر کرنے والی تمام بالز کا پانی گھنٹہ ظاہر کرنے والی بال میں جمع ہوتا ہے۔

اسی طرح جب بارہ گھنٹے گزر جاتے ہیں تو گھنٹے والی تمام گیندیں خالی ہوجاتی ہیں اور یہ عمل دن کے ہر بارہ گھنٹے بعد دہرایا جاتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی