ایشیا کپ: سری لنکا نے افغانستان سے شکست کا بدلہ لے لیا

سری لنکا نے ٹی20 ایشیا کپ کے پہلے سپر فور میچ میں افغانستان کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

سری لنکا کے نسانکا تین ستمبر، 2022 کو شارجہ میں افغانستان کے خلاف شاٹ کھیلتے ہوئے (اے ایف پی)

سری لنکا نے ہفتے کو شارجہ میں ٹی 20 ایشیا کپ کے پہلے سپر فور میچ میں افغانستان کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

افغانستان نے سری لنکا کو جیتنے کے لیے 20 اوورز میں 176 رنز کا ہدف دیا تھا، جسے سری لنکا نے دھنشکا گوناتھیلاکا کی تیز بیٹنگ سے حاصل کر لیا۔

آج سری لنکا نے اب تک ناقابل شکست افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

افغان اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا، بالخصوص رحمان اللہ گرباز نے میچ میں چھ چھکے اور چار چوکے لگا کر 84 رنز بنائے۔

افغانستان کی پہلی وکٹ 46 رنز پر اوپنر حضرت اللہ زازئی (13 رنز) کی گری، جنھیں دلشان مدھوشنکا نے بولڈ کیا۔

گرباز نے زازئی کے جانے کے بعد ابراہیم زردان کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا اور 16ویں اوور تک دونوں نے سکور 139 رنز تک پہنچا دیا۔

زردان 40 رنز بنا کر مادھوشنکا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ نجیب اللہ زردان 17 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

افغانستان نے 20 اوورز میں چھ وکٹوں کی نقصان پر 175 رنز بنائے۔

سری لنکا کے مادھوشنکا نے دو جبکہ اسیتھا فرنینڈو اور مہیش تھکشانا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

176 رنز کے تعاقب میں سری لنکن بلے بازوں نے عمدہ کھیل دکھایا اور آخری اوور میں باآسانی میچ اپنے نام کر لیا۔

اوپنرز پاتھم نسنکا (35) اور کسال مینڈس (36) نے اچھا آغاز فراہم کیا اور دونوں نے 62 رنز جوڑے۔

دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد گوناتھیلاکا نے 33 رنز بنا کر یقینی بنایا کہ ان کی ٹیم ریسنگ لائن عبور کر جائے۔

ان کا ساتھ دیا بھنوکا راجاپکسا جنہوں نے 14 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔

افغان بولرز میں مجیب الرحمان اور نوین الحق نے دو، دو جبکہ راشد خان اور محمد نبی نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا سپر فور میں اب اگلا میچ چھ ستمبر کو انڈیا جبکہ افغانستان سات ستمبر کو پاکستان کا سامنا کرے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ