چارلس سوم برطانیہ کے بادشاہ مقرر

تاریخ میں پہلی بار براہ راست نشر ہونے والی قدیم روایت اور سیاسی علامت پر مبنی تقریب میں برطانیہ کے نئے بادشاہ بننے کا باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا ہے۔

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم  نے ہفتے کو تخت نشین ہونے کے بعد کہا ہے کہ وہ اس منصب کے ’فرائض اور بھاری ذمہ داریوں‘ سے بخوبی آگاہ ہیں۔

تاریخ میں پہلی بار براہ راست نشر ہونے والی قدیم روایت اور سیاسی علامت پر مبنی تقریب میں برطانیہ کے نئے بادشاہ بننے کا باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا ہے۔

ملکہ الزبتھ دوم کے جمعرات کو انتقال کے بعد چارلس اصولاً بادشاہ بن گئے تھے لیکن ہفتے کو منعقد ہونے والی تقریب ملک میں نئے بادشاہ کو متعارف کرانے کے لیے ایک اہم آئینی اور رسمی اقدام ہے۔

لندن کی شاہی رہائش گاہ سینٹ جیمز پیلس میں ہونے والی تقریب میں الحاق کونسل نے شرکت کی جو بادشاہ کو مشورہ دینے والے سینتئر سیاست دانوں اور حکام پر مشتمل ہے۔

کونسل نے اس موقع پر باضابطہ طور پر ان کو ’کنگ چارلس سوم‘ کا لقب دیا۔

اس کے بعد بادشاہ کے حلف اور اعلانات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ یہ تقریب 1952 کے بعد پہلی بار منعقد کی گئی ہے جب ملکہ الزبتھ دوم نے تخت سنبھالا تھا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کونسل کی جانب سے اعلان میں کہا گیا: ’شہزادہ چارلس فلپ آرتھر جارج اب ہماری ملکہ، جن کی خوشگوار یادیں ہمارے ساتھ ہیں، کی موت کے بعد ہمارے بادشاہ چارلس سوم بن گئے ہیں۔ خداوند بادشاہ کی حفاظت فرمائے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تقریب میں چارلس کے ساتھ ان کی اہلیہ کیملا، جو اب ملکہ کنسورٹ ہیں اور ان کے بڑے صاحبزادے شہزادہ ولیم بھی موجود تھے۔

ولیم اب تخت کے وارث اور ولی عہد ہیں جن کو ان کے والد کے لقب یعنی پرنس آف ویلز سے نوازا گیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق تقریب کے بعد ایک شاہی اہلکار سینٹ جیمز پیلس کی بالکونی سے بلند آواز میں اعلان کرے گا۔

یہ عمل قرون وسطیٰ کے شہر لندن اور برطانیہ بھر میں دیگر مقامات پر بھی کیا جائے گا۔

سکاٹ لینڈ کے بالمورل کیسل میں تخت پر بے مثال 70 سال گزارنے والی 96 سالہ ملکہ کی موت کے دو دن بعد لوگ اب بھی ہزاروں کی تعداد میں لندن کے بکنگھم پیلس کے باہر ان کی تعزیت کے لیے جمع ہیں۔

یہ مناظر برطانیہ بھر میں دیگر شاہی محلات اور دنیا بھر میں برطانوی سفارت خانوں کے باہر بھی دیکھے جا رہے ہیں۔

کنگ چارلس کی جمعے کو تاج پوشی کی جائے گی جس کے بعد وہ اپنے ایک خطاب میں ملکہ کی تاحیات خدمت کو جاری رکھنے کا عہد کریں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ