نئے سیکریٹری خارجہ ڈاکٹر سائرس سجاد قاضی کون ہیں؟

سیکریٹری خارجہ کی حیثیت سے تعیناتی سے قبل ڈاکٹر سائرس قاضی دفتر خارجہ میں سپیشل سیکریٹری کے عہدے پر فائز تھے۔

ڈاکٹر سائرس سجاد قاضی ترکی اور ہنگری میں بطور سفیر خدمات سر انجام دے چکے ہیں (تصویر: ڈاکٹر سائرس سجاد قاضی ٹوئٹر اکاؤنٹ)

پاکستانی دفتر خارجہ کے سینیئر افسر ڈاکٹر سائرس سجاد قاضی کو پاکستان کے 32 ویں سیکریٹری خارجہ کی حیثیت سے تعینات کر دیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ اسد مجید خان سیکرٹری خارجہ کے عہدے کی مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ سائرس سجاد قاضی نے سیکرٹری خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

سیکریٹری خارجہ کی حیثیت سے تعیناتی سے قبل ڈاکٹر سائرس قاضی دفتر خارجہ میں سپیشل سیکریٹری کے عہدے پر فائز تھے۔

انڈپینڈنٹ اردو کو دستیاب معلومات کے مطابق سائرس قاضی نے 1990 میں مقابلے کے امتحان (سی ایس ایس) میں کامیابی کے بعد فارن سروس میں شمولیت اختیار کی۔

ڈاکٹر سائرس سجاد قاضی ترکی اور ہنگری میں بطور سفیر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور اقتدار (15-2013) کے دوران وہ ایوان وزیر اعظم میں جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نئے سیکریٹری خارجہ 06-2005 میں انڈیا، جبکہ 2006 سے 2013 تک امریکہ میں سفارتی مشن میں خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔

مقابلے کے امتحان میں حصہ لینے سے قبل ڈاکٹر سائرس سجاد قاضی نے علامہ اقبال میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی تھی۔

سائرس سجاد قاضی سے قبل اسد مجید سیکرٹری خارجہ کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔ دو دسمبر 2022 کو یہ عہدہ سنبھالنے والے اسجد مجید جب امریکہ میں پاکستان کے سفیر تعینات تھے تو انہی کے دورِ سفارت میں امریکی سائفر کا معاملہ سامنے آیا تھا۔

اسد مجید نے 11 جنوری 2019 سے مارچ 2022 تک واشنگٹن میں پاکستانی سفیر کی حیثیت میں خدمات سرانجام دی تھیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان