ملالہ یوسفزئی سیلاب متاثر علاقوں کا دورہ کرنے پاکستان پہنچ گئیں 

ڈپٹی کمشنر دادو مرتضیٰ شاہ کے مطابق ملالہ یوسفزئی کل بدھ کو دادو کے سیلاب سے شدید متاثر علاقوں کا دورہ کرنے جائیں گے۔  

ملالہ یوسفزئی پاکستان پہنچنے پر کراچی ایئرپورٹ سے باہر آ رہی ہیں (سول ایوی ایشن اتھارٹی)

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی گزشتہ شب غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے پاکستان پہنچ گئیں ہیں۔  

 ملالہ یوسفزئی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔ 

سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق ملالہ یوسفزئی قطر ایئرلائن کی پرواز 604 سے رات 01:45 بجے کراچی ایئرپورٹ پہنچیں اور ان کے والدین بھی ان کے ہمراہ ہیں۔  

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ملالہ یوسفزئی کی سکیورٹی کے لیے خصوصی یونٹ بنایا گیا ہے۔ 

ڈپٹی کمشنر دادو مرتضیٰ شاہ کے مطابق ملالہ یوسفزئی کل بدھ کو دادو کے سیلاب سے شدید متاثر علاقوں کا دورہ کرنے جائیں گے۔  

ستمبر کے پہلے ہفتے میں ملالہ فنڈ پہلے ہی انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کو ہنگامی امدادی گرانٹ جاری کر چکا ہے۔ یہ گرانٹ سندھ اور بلوچستان میں لڑکیوں کے نفسیاتی مسائل کو قابو کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 

اس کے علاوہ اس فنڈ سے دونوں صوبوں میں ہنگامی تعلیمی خدمات بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ لڑکیاں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ اس فنڈ سے لڑکیوں کے 10 سرکاری سکولوں کی تباہ شدہ عمارتوں کی مرمت اور بحالی بھی کی جائے گی۔ 

ستمبر میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملالہ یوسفزئی سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ملاقات بھی کی تھی۔ 

وزیراعظم نے حالیہ موسمیاتی سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور تباہی کے متعلق ان کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ جس پر ملالہ نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ پاکستان کی امداد کی جائے۔  

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان