جنگ کُک کے ’ڈریمرز‘ کی دھوم اور ’آرم بینڈز‘ کا تنازع

فیفا ورلڈ کپ 2022 کی افتتاحی تقریب تو جنگ کُک کے ’ڈریمرز‘ کے نام رہی مگر اب مسئلہ ہے ’آرم بینڈز‘ کا جس پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔

جنگ کُک نے 20 نومبر کو فیفا ورلڈ کپ کپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کیا تھا (اے ایف پی)

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی عرب ملک میں فٹ بال ورلڈ کپ کھیلا جا رہا ہے اور ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ بھی پہلی بار ہی ہوا ہے کہ میزبان ملک کی ٹیم اپنا پہلا ہی میچ ہار گئی۔

لیکن اصل پارٹی تو قطر اور ایکواڈور کے درمیان ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے قبل ہی شروع ہو گئی تھی جبکہ میچ سے روز قبل فین فیسٹیول اور پھر افتتاحی تقریب کا آغاز ہوا۔

دوحہ میں ہونے والے فین فیسٹیول سے فٹ بال فینز خوب لطف اندوز ہوئے اور بعد میں اگلے روز ہونے والی افتتاحی تقریب میں اداکار مورگن فریمن سمیت کوریئن کے پاپ سپر سٹار جنگ کُک کی پرفارمنس نے مزہ دوبالا کر دیا۔

جنگ کُک نے فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں اپنا نیا گانا ’ڈریمرز‘ گایا جس میں قطری گلوکار فہد القبیسی نے بھی ان کا ساتھ دیا۔

مداح اس پرفارمنس کے بعد جنگ کُک کے ’ڈریمرز‘ اور شکیرا کے ’وکا وکا‘ گانے کا موازنہ کیے بغیر نہ رہ پائے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’شکیرا کی روح جنگ کُک کے اندر رہتی ہے۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’جب آپ کے پاس جنگ کُک ہو تو شکیرا کی کس کو ضرورت ہے۔‘

وکا وکا کو یاد کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ وہ اسی گانے کے ساتھ بڑی ہوئیں لیکن اب ’جنگ کُک کے ڈریمرز کا وقت آچکا ہے۔‘

جہاں بی ٹی ایس آرمی کے پرستار نئے اینتھم کے مزے لے رہے تھے وہیں ہالی وڈ سٹار مورگن فریمن کی انٹری ہزاروں کے لیے ایک دل سوز منظر تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

قطر کی میزبانی کے حقوق حاصل کرنے سے پہلے فری مین 2022 کے ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے امریکہ کی بولی کے لیے کلیدی سفیر رہے تھے، جس کی وجہ سے ان کو یہاں دیکھنا اور بھی ناقابل یقین تھا۔

فریمین نے اتحاد کا پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’اس لمحے میں جو چیز ہمیں یہاں متحد کرتی ہے وہ اس سے کہیں زیادہ ہے جو ہمیں تقسیم کرتی ہے۔‘

سٹیج پر فریمن کا ساتھ دینے قطری یوٹیوب سٹار غنیم المفتاح آئے اور انہوں نے قرآن کی آیت تلاوت کر کے لوگوں کے دل جیت لیے۔

فیفا ورلڈ کپ میں پیر کو انگلینڈ اور ایران، جبکہ سینیگال اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہونا ہے۔

مگر انگلینڈ کے میچ سے قبل ہی ایک تنازع کھڑا ہو گیا ہے جس پر بھی بات کی جاری ہی ہے۔

یہ تنازعے کی وجہ ایل جی بی ٹی افراد کے آرم بینڈز پر عائد پابندی ہے۔ قطر کے اسلامی ملک ہونے کی وجہ سے سٹیڈیمز میں الکوحل اور ان آرم بینڈز پر پابندی لگائی گئی ہے جس پر انگلینڈ اور ویلز کی ٹیموں نے اپنے ردعمل میں مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

تاہم فیفا پہلے ہی اس حوالے سے کہہ چکا ہے کہ ’اگر کسی بھی ٹیم کے کھلاڑی ان آرم بینڈز کو پہنیں گے تو ان کے کپتان کو فیلڈ سے باہر بھیج دیا جائے گا۔‘

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا یورپی ٹیمیں اس کی پاسداری آج کی گیمز میں کریں گی یا نہیں؟

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل