اسلام آباد میں سندھی کھانے

ملیے عابدہ ٹالپورسے جن کے ’سارنگ سندھی کوزین‘ ریسٹورنٹ میں اسلام آباد کے باسی سندھی کھانوں کا مزہ لیتے ہیں۔

سندھ میں سبزیاں پکانے کا اپنا ہی انداز ہے۔ بھنڈی ہو یا کریلا، توری یا  بیھ (کنول کی جڑ)، سندھی کھانے مختلف مصحالوں سے تیار کیے جاتے ہیں۔

جب لاڑ (زریں سندھ) کے ضلع بدین کے روائتی سندھی خاندان سے تعلق رکھنے والی عابدہ تالپور نے اسلام آباد میں سندھی سارنگ کوزین کے نام سے ریسٹورنٹ شروع کیا تو شہر اقتدار کے باسیوں نے انھیں خوش آمدید کہا۔

ایک چھوٹی سی دکان سے شروع ہونے والے اس ریسٹورنٹ میں آج عابدہ کے زیر انتظام 22 لوگ کام کرتے ہیں۔

عابدہ تالپور کہتی ہیں: 'میں ایک روائتی سندھی خاندان سے ہوں۔ شروع میں تھوڑا مشکل تھا مگر اب میں اعتماد کے ساتھ کام کرتی ہوں۔ خواتین کو مردوں کی طرح کاروبار میں حصہ لینا چاہیے اسے سے انہیں بااختیار بنایا جاسکتا ہے۔'

زیادہ پڑھی جانے والی دفتر