کرسمس کے رنگ پیپر ماشی نے مزید گہرے کر دیے

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پیپر ماشی فنکاروں کو کرسمس پر کاغذ، گوند اور گہرے رنگوں کے امتزاج سے بنی چیزوں کے بہت زیادہ آرڈر ملتے ہیں۔

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں پیپر ماشی کے فن کی تاریخ 14ویں صدی تک جاتی ہے، جب ایک مسلمان بزرگ میر سید علی ہمدانی، فارس (موجودہ ایران) سے ہنر مند فنکاروں کو کشمیر لایا جنہوں نے یہ کام عام کشمیری عوام کو سکھایا۔

شاہ ہمدان کے نام سے جانے جانے والے سید علی ہمدانی کے لایا ہوا فن آگے چل کر کشمیر کی پہچان بنا گیا، جسے زیادہ تر بیرون ملک پسند کیا جاتا ہے۔

دوسرے مذاہب کے تہواروں کی طرح کرسمس میں پیپر ماشی سے بنی اشیا کو گھر اور دوسری جگہوں کی تزئین و آرائش کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اس کام کی فرمائشیں ملک اور بیرون ملک سے کشمیر آتی ہیں، جہاں دستکار کرسمس کے لئے  پیپر ماشی پر خوبصورت نقش بنا کر عیسائی مذہب کے اس تہوار کو رنگین بناتے ہیں۔

تاہم وقت گزرنے کے ساتھ اس فن کی طرف کشمیریوں کی توجہ اور دلچسپی میں کمی واقع ہوئی ہے، اور نوجوان نسل کی پیپر ماشی میں دلچسپی نہ ہونے کے برابر ہے۔

تاہم دارالحکومت سری نگر میں میسر علی خان اس وقت کرسمس کے لئے پیپر ماشی پر نقاشی کرنے میں مصروف ہیں۔

نوجوان میسر علی نے کالج کی تعلیم کے ختم ہوتے ہی یہ کام اپنے والد شبیر حسین خان سے سیکھا تھا۔

انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کہا: ’میں یہ کام اسلیے کر رہا ہوں کہ کشمیر کی ثقافت زندہ رہے۔‘

میسر کے بھائی ہاشم خان نے بھی یہ کام سیکھا ہے اور  اب دونوں بھائی اور ان کے والد مل کر اپنی کمپنی ہاشمز ہنڈلوم اینڈ ہنڈی کرافٹ کے پلیٹ فارم سے یہ کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

میسر کا کہنا ہے: ’اس وقت کشمیر کے سارے فنکار کرسمس کا ہی کام کر رہے ہیں۔ ہمارے لئے  یہ خوشی کا موقع ہے۔ یہ فرمائشیں بھیجنے والے ہمیں یہ احساس دلاتے ہیں کہ آج کے دور میں بھی کوئی پیپر ماشی کو پسند کرتا ہے۔‘

پیپر ماشی کے مضامین کاغذ کے گودے سے بنائے جاتے ہیں، اور اس عمل میں کاریگری کے مختلف درجے شامل ہوتے ہیں۔

ماضی میں کاریگر اپنی پسند کے رنگ استعمال کرتے تھے، لیکن اب کلائنٹ اپنی چوائس کے رنگوں کی فرمائش کرتے ہوئے اپنی طبیعت کے مطابق چیزیں بنواتے ہیں۔

کرسمس کے موقعے پر پیپر ماشی فنکاروں بلب، گھنٹیوں، چھوٹے سانتا کلاز ،قطبی ہرن، لٹکتے ستاروں اور چاند کے زیورات کے آرڈرز مل رہے ہیں۔

(ایڈیٹنگ: عبداللہ جان)

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا