ٹرک ڈرائیورز کی عزت کے لیے وی لاگز بنانے والے کشمیری شہری

شاہنوار نے کہا: ’میں یہ اس لیے کر رہا ہوں کہ سب کو پتہ چلے کہ ایک ٹرک ڈرائیور کی زندگی کیسی ہے اور انہیں عزت ملے۔‘

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے شمالی علاقے سے تعلق رکھنے والے شاہنواز احمد بٹ، ’سیٹھی ایکسپریس‘ کے نام سے مشہور ہیں اور انٹرنیٹ پر ٹرک چلانے والوں کی زندگی اور روزمرہ کی جدوجہد دکھا کر لوگوں کے دل جیت رہے ہیں۔

شاہنواز احمد بٹ کا تعلق شمالی کشمیر کے گاؤں پوش پورہ سے ہے۔

انہوں نے اپنے خاندان کی کفالت کے لیے ہائی سکول چھوڑ دیا تھا اور سری نگر کی ڈل جھیل کے اندر ایک ہاؤس بوٹ میں پانچ ماہ تک کام کیا لیکن آج شاہنواز کے یوٹیوب چنل پر دو لاکھ سے زیادہ سبسکرائبر موجود ہیں۔

انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا: ’میں نے تقریباً ایک سال پہلے باقاعدہ وی لاگ بنانا شروع کیا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شاہنواز نے ٹرک چلانے والوں کی زندگی اور جد و جہد کو عکس بند کیا اور سوشل میڈیا صارفین نے ان کا زبردست استقبال کیا۔

چند ہی ماہ میں ان کی ویڈیوز وائرل ہوئیں اور بہت جلد ان کے ناظرین اور مداح جگہ جگہ نظر آنے لگے۔

شاہنوار کا مقصد ٹرک چلانے والوں کے لیے عزت کمانا ہے۔ انہوں نے بتایا: ’میں یہ اس لیے کر رہا ہوں کہ سب کو پتہ چلے کہ ایک ٹرک ڈرائیور کی زندگی کیسی ہے اور ان کو عزت ملے۔‘

شاہنواز نے اپنے سفر کے دوران سامنے آنے والے غیر متوقع واقعات کو بھی فلمایا ہے۔

اس سال انہیں ایک لاکھ سبسکرائبرز کو عبور کرنے پر یوٹیوب سے سلور بٹن بھی ملا ہے۔

شاہنواز دن میں 12 سے 14 گھنٹے گاڑی چلاتے ہیں اور مہینے میں کم از کم 20 سے 22 دن سفر میں رہتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا