کشمیر: پانچ ہزار سال قدیم شاردہ یونیورسٹی ’جہاں گرامر ایجاد ہوئی‘

شاردہ اینڈ کیل ٹورسٹ لاجز کے نگران جان شیر خان نے بتایا: ’شاردہ کا نام ہی علم و ادب کی دیوی کے نام پر رکھا گیا ہے، جس کا مطلب ہی دنیا کو علم و ادب سے روشناس کروانا ہے بلکہ دنیا کی گرامر بھی شاردہ یونیورسٹی کی ایجاد ہے۔‘

وادی نیلم میں ’تین ہزار سال قبل مسیح‘ میں تعمیر ہونے والے شاردہ یونیورسٹی (انڈپینڈنٹ اردو)

پاکستان کا زیر انتظام کشمیر سیاحت کے حوالے سے تو ایک منفرد حیثیت رکھتا ہی ہے، لیکن یہاں کی وادی نیلم کا ایک حصہ ایسا ہے، جو تاریخی اعتبار سے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔

وادی نیلم کی تحصیل شاردہ میں واقع ’تین ہزار سال قبل مسیح‘ میں تعمیر ہونے والے شاردہ یونیورسٹی اس علاقے کی اہمیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے شاردہ اینڈ کیل ٹورسٹ لاجز کے نگران جان شیر خان نے بتایا کہ ’اس یونیورسٹی کے بارے میں پنڈت کلہن اپنی راج ترنگنی میں تفصیلاً ذکر کرتے ہیں کہ یہ تین ہزار سال قبل مسیح میں جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی اور عبادت گاہ تھی۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’یہاں پر پوری دنیا بشمول جاپان، سنگاپور اور چین سے لوگ زیارت کے لیے آتے تھے، اس کے ساتھ ہی مدہومتی نالہ ہے، جس میں آ کر وہ سب سے پہلے غسل کرتے تھے اور پھر پاک صاف ہو کر یہاں آتے تھے۔‘

شاردہ یونیورسٹی کی اہمیت بیان کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’زائرین یہاں آ کر قیمتی زیورات اور پیسے اس کی نذر کرتے تھے اور منتیں بھی مانگتے تھے۔‘

جان شیر خان نے یونیورسٹی کے تعلیمی پہلوؤں کے متعلق بتایا کہ ’اس یونیورسٹی میں ہیئت، منطق اور فلسفے کی تاریخ یہ بھی ہے کہ دنیا کی زبانیں شاردہ یونیورسٹی کی ایجاد ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’شاردہ کا نام ہی علم و ادب کی دیوی کے نام پر رکھا گیا ہے، جس کا مطلب ہی دنیا کو علم و ادب سے روشناس کروانا ہے بلکہ دنیا کی گرامر بھی شاردہ یونیورسٹی کی ایجاد ہے۔‘

اس یونیورسٹی کی تاریخی اہمیت کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ’1400 سال تک تو اس کی تاریخ ملتی ہے کہ کشمیر کے سب سے بڑے بادشاہ زین العابدین بڈ شاہ جب اپنے والد کی وفات کے بعد یہاں آئے اور انہوں نے اس یونیورسٹی کی شہرت سنی تو زیارت کے لیے اس یونیورسٹی آئے۔‘

بقول جان شیر خان: ’تاریخ بتاتی ہے کہ اس وقت انہوں نے یہاں کے طلبہ میں چھ لاکھ کی مٹھائی تقسیم کی۔‘

انہوں نے بتایا کہ شاردہ یونیورسٹی کی لائبریری دنیا کی سب سے بڑی لائبریری تھی۔ اس میں پانچ لاکھ کتابیں تھیں۔ اس جامعہ کے کیمپس تو انڈر گراؤنڈ ہو گئے مگر عبادت والا شعبہ ابھی تک دیکھا جا سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اس عبادت گاہ کے اندر ایک بہت بڑا تالاب تھا جس میں جلد کے مسائل کے شکار افراد آ کر غسل کرتے تھے اور شفا پاتے تھے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی تاریخ