اب پٹی ہٹائے بغیر زخم کا حال جاننا ممکن

پولینڈ کے تین طلبا نے زخم پر لگائی جانے والی پٹی کے لیے ایسا سمارٹ سنسر ایجاد کیا ہے، جس کی مدد سے زخم کے ٹھیک ہونے یا دوسری کسی بھی صورت حال کی تفصیلات قریبی سمارٹ فون پر موصول ہوں گی۔

اس سال کا عالمی جیمز ڈیسن ایوارڈ پولینڈ کے تین طلبہ کے حصے میں آیا ہے، جنہوں نے زخم پر لگائی جانے والی پٹی کے لیے ایک سمارٹ سینسر ایجاد کیا، جو پی ایچ سطح  یعنی زخم میں پانی اور تیزابیت کی مقدار کی پیمائش کر کے یہ بتا سکتا ہے کہ زخم کس حد تک ٹھیک ہو چکا ہے۔

’سمارٹ ہیل‘ نامی سینسر ایک طرح کی پٹی ہے، جو دائمی زخموں کی حالت پر نظر رکھتی ہے، اور پٹّی کو ہٹائے اور یا چھیڑ چھاڑ کیے بغیر انفیکشن کا پتہ لگا سکتی ہے۔

سمارٹ ہیل ایجاد کرنے والے وارسا یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے پی ایچ ڈی کے تین طلبہ میں سے ایک ٹوماسز ریسنسکی نے روئٹرز کو بتایا: ’جب بھی آپ پٹی اتارتے ہیں آپ کو نئے جراثیم کا سامنا ہوتا ہے۔ آپ کو انفیکشن کا خطرہ ہوتا ہے۔ آپ ٹشوز کو چھیڑتے ہیں اور شفا یابی کے عمل کو سست کر دیتے ہیں، اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ مریضوں کے لیے بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔ اس لیے آپ پٹی اتارے بغیر سمارٹ ہیل کی مدد سے اس کے نیچے والی جگہ دیکھ سکتے ہیں۔‘

سمارت ہیل  ڈاکٹروں اور مریضوں کو ڈیٹا کے ایک اہم حصے یعنی زخم کے پی ایچ لیول کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے، جو انہیں بتا سکتی ہے کہ زخم کیسے ٹھیک ہو رہا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے زخم کے پی ایچ اور اس کے بھرنے کے عمل کے درمیان تعلق کے بارے میں سنا اور محسوس کیا کہ وہ ایک مسئلہ حل کر سکتے ہیں۔

نیشنل سینٹر فار بائیو ٹیکنالوجی انفارمیشن کا کہنا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں تقریباً دو فیصد لوگ متاثر ہوتے ہیں۔

ڈومینک بارانیکی نے روئٹرز کو بتایا کہ ’ہماری ایجاد ایک پی ایچ سینسر پر مبنی ہے جو پلاسٹر کے اندر تک جڑا ہوتا ہے اور یہ پی ایچ سینسر ہمیں دائمی زخم کی حالت چیک کرنے میں مدد کرتا ہے اور استعمال کرنے والے کو بتایا ہے آیا اسے پٹی تبدیل کرنی چاہیے یا نہیں۔‘

ہر پٹی پر پرنٹ شدہ الیکٹرانک پی ایچ مانیٹر اور آر ایف آئی ڈی  اینٹینا لگا ہوتا ہے جو اس کے قریب رکھے ہوئے سیل فون یا ٹیبلیٹ کو زخم کے بارے میں بتاتا ہے۔

محققین کی ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسا نظام تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ساتھ مل کر بہت کم لاگت سے بڑے پیمانے پر تیار کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

الیکٹرو کیمسٹ پیوٹر والٹر کہتے ہیں کہ ’اس سب کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اپنے پروٹو ٹائپ کے ساتھ بھی ہم وہی مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں جو ٹیکسٹائل کی صنعت میں بڑے پیمانے پر پیداوار میں استعمال ہوتی ہے۔‘

ان زخموں کے برعکس جو عام رفتار سے بھر جاتے ہیں، دائمی زخموں کو پٹی کی ضرورت ہوتی ہے جس سے یہ مشکل ہو جاتا ہے کہ زخم کو چھیڑنے بغیر پتہ لگا لیا جائے کہ کتنی توجہ کی ضرورت ہے۔

محققین کی ٹیم کا کہنا ہے کہ زخم کے بھرنے میں سب سے عام غلطی اکثر پٹی تبدیل کرنا ہوتا ہے، جو شدید بیماری یا موت کا باعث بن سکتا ہے۔

سینسر ایجاد کرنے والے طلبہ نے کہا ہے کہ انعام کی رقم کو سینسر کے کلینیکل ٹرائلز شروع کرنے کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور انہیں 2025 میں سمارٹ ہیل ڈریسنگ کی فروخت شروع کرنے کے لیے سرٹیفکیٹ حاصل کا عمل بروقت مکمل ہونے کی امید ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی صحت