صفر پر دو وکٹیں: کیا پاکستان دوسرا ٹیسٹ بچا لے گا؟

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا۔

پاکستانی بلے باز میر حمزہ پانچ، جنوری، 2022 کو کراچی ٹیسٹ کے چوتھے دن ایش سوڈھی کی گیند پر بولڈ ہوتے ہوئے (اے ایف پی)

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا۔

جمعرات کو کراچی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پاکستان 318 رنز کے تعاقب میں صفر رن پر دو وکٹیں کھو چکا ہے۔

عبداللہ شفیق اور میر حمزہ دن کے آخری لمحات میں دوسری اننگز میں صفر کی خفت اٹھا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔

عبداللہ کو ٹم ساؤتھی اور حمزہ کو ایش سوڈھی نے بولڈ کیا۔

پاکستان کی اب آٹھ وکٹ باقی ہیں اور اسے مزید 316 رنز رن درکار ہیں۔

تین دن بیٹنگ کے لیے انتہائی موزوں پچ نے چوتھے دن اپنا رنگ بدلا اور بولرز کو کچھ مدد دی۔

اس نے پاکستان کو ایک مرحلے پر فیصلہ کن سمت میں پہنچا دیا جب نیوزی لینڈ کے چار اہم بلے باز 128 پر آؤٹ ہو گئے۔

تاہم ٹام بلنڈل اور بریسویل کی پارٹنرشپ نے اننگز کو سنبھالا۔

ان دونوں کی مدد سے کپتان ٹم ساؤتھی نے 277 رنز پر اننگز ڈیکلئیر کر کے پاکستان کو 319 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کے بولرز نے دوسری اننگز میں اچھی بولنگ کی اور نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے نہیں دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

میر حمزہ نے سیریز کی پہلی وکٹ اوپنر ڈیون کونوے کو پہلی ہی گیند پر بولڈ کرکے حاصل کی۔ وہ کوئی رن نہ بنا سکے۔

لیتھم اور ولیمسن نے دوسری وکٹ کے لیے 109 رنز جوڑے لیکن لنچ کے بعد پاکستان بولنگ نے شاندار کارکردگی دکھائی اور صرف 14 رنز پر تین مزید کھلاڑی آؤٹ کر دیے۔

لیتھم کا نسیم شاہ کی گیند پر ابرار احمد نے عمدہ کیچ لیا جبکہ ولیمسن ابرار احمد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

ہنری نکولس کو حسن علی نے آؤٹ کر کے میچ کی پہلی وکٹ حاصل کی۔

اس موقعے پر لگتا تھا کہ نیوزی لینڈ کی اننگ جلد ختم ہوجائے گی لیکن بلنڈل اور بریوسیل نے پانچویں وکٹ کے لیے 127 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔ بلنڈل 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بریسویل 74 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل پاکستان اپنے گذشتہ روز کے سکور میں مزید ایک رن کا اضافہ کر کے 408 پرآؤٹ ہو گیا۔ سعود شکیل 125 رنزکے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

(ایڈیٹنگ: بلال مظہر)

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ