پاکستانی خاتون فٹ بالر ماریہ خان کی ڈائریکٹ فری کک کے چرچے

سعودی عرب میں ہونے والے چار ملکی ویمن فٹ بال ٹورنامنٹ کے اختتامی میچ میں پاکستان اور سعودی عرب کا میچ تو ڈرا ہو گیا مگر سوشل میڈیا پر پاکستانی خاتون فٹ بالر ماریہ خان کی فری کک کے چرچے ہیں۔

میچ کے پہلے ہاف میں سعودی عرب کو ایک صفر سے برتری حاصل تھی مگر دوسرے ہاف میں پاکستان نے بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے میچ برابر کر دیا(سکرین گریب: فٹ بال پاکستان ڈاٹ کام فیس بک پیج)

سعودی عرب میں ہونے والے چار ملکی ویمن فٹ بال ٹورنامنٹ کے اختتامی میچ میں پاکستان اور سعودی عرب کا میچ تو ڈرا ہو گیا مگر سوشل میڈیا پر پاکستانی خاتون فٹ بالر ماریہ خان کی ڈائریکٹ فری کک کے چرچے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان، سعودی عرب، ماریشیئس اور کوموروس کے درمیان کھیلے گئے دوستانہ ٹورنامنٹ کی ٹرافی سعودی عرب کے نام رہی جب کہ پاکستان دوسری پوزیشن حاصل کر سکا۔

میچ کے پہلے ہاف میں سعودی عرب کو ایک صفر سے برتری حاصل تھی مگر دوسرے ہاف میں پاکستان نے بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے میچ برابر کر دیا۔

پاکستان کی جانب سے میچ ڈرا کرنے والا گول کپتان ماریہ خان نے کیا۔

 انہوں نے ڈائریکٹ فری ہٹ کی اور پاکستان کو اس میچ میں شکست سے بچا لیا۔

ماریہ خان کے اس ڈائریکٹ فری کک گول کو بہت سراہا جا رہا ہے۔

ٹوئٹر صارف مہک نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: ’یہ آج تک کسی پاکستانی کا کیا گیا بہترین گول ہے؟‘

محسن خان نامی ٹوئٹر صارف نے تحریر کیا: ’ہماری خواتین کو سپورٹ کریں جو کہ بہترین کھیل رہی ہیں۔‘

ٹوئٹر صارف احمد نورانی نے لکھا: ’ایسی کِک کسی پاکستانی مرد کی تو نہ دیکھ سکے زندگی بھر، چلیں شکر ہے ایک پاکستانی لڑکی کی یہ کِک دیکھ لی۔‘

انہوں نے قومی خواتین فٹ بالرز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ’دعا کہ ہماری بہنیں اس کھیل میں مزید بہتر کارکردگی دکھائیں۔‘

محمد دانیال نے کپتان اور ٹیم کو سراہتے ہوئے تحریر کیا کہ ’شاندار ماریہ خان۔ کپتان ماریہ نے نہ صرف ٹیم کی کپتانی کی بلکہ آخری منٹ اور آخری سیکنڈ تک اپنا سو فی صد کھیل پیش کیا۔‘

ٹوئٹر صارف صارم راشد نے اپنے جذبات کا اظہار کچھ اس انداز میں کیا: ’بیکہم کو بھول جائیں۔ یہ ماریہ خان ہیں۔‘

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل