فسلطینیوں کے قتل پر پاکستانی وزیر اعظم کی مذمت

اس سال اسرائیلی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے۔

وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آپریشن کے دوران ایک معمر خاتون سمیت 10 فلسطینیوں کی ہلاکت کی مذمت  کی ہے۔

انہوں نے اس تنازع کے دو ریاستی حل کے لیے اسلام آباد کے اصولی موقف کا اعادہ بھی کیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے جمعرات کو جنین کے پناہ گزین کیمپ پر چھاپے کے دوران نو فلسطینیوں کو قتل اور 20 کو زخمی کیا تھا۔ زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں جھڑپوں کے دوران ایک 22 سالہ فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔

یہ ایک سال سے زائد عرصے کے دوران مغربی کنارے کا خونریز ترین دن تھا۔ اس سال اسرائیلی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’اسرائیل بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں معمر خاتون سمیت 10 فلسطینیوں کا قتل قابل مذمت ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن دو ریاستی حل سے جڑا ہوا ہے۔ پاکستان فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔‘

فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے بعد سے پاکستان نے اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم کرنے سے انکار کی مستقل پالیسی اپنا رکھی ہے۔

یہ ملک ایک قابل عمل، آزاد اور متصل فلسطینی ریاست کا مطالبہ کرتا ہے، جس کی سرحدیں 1967 سے پہلے والی ہوں، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، اور مسائلہ فلسطین کا حل اقوام متحدہ اور او آئی سی کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق جامع اور دیرپا ہو۔

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان