ارینا سبالنکا نے پہلی مرتبہ گرینڈ سلیم ٹائٹل آسٹریلین اوپن جیت لیا

رباکینا نے پہلا سیٹ صرف 34 منٹ میں جیت لیا لیکن سبالنکا نے 57 منٹ کے دوسرے سیٹ میں واپس آتے ہوئے اسے اعصاب شکن فیصلے تک پہنچا دیا۔

بیلا روس کی ارینا سبالنکا 28 جنوری 2023 کو آسٹریلین اوپن جیت کر ٹرافی اٹھائے ہوئے ہیں (اے ایف پی)

ایک سیٹ میں ناکامی کے بعد ہفتے کو کھیل میں واپس آتے ہوئے جذباتی ارینا سبالنکا نے الینا رباکینا کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن جیت لیا ہے۔ یہ ان کا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق رڈ لیور ارینا میں دو گھنٹے 20 منٹ کے کھیل میں سخت مقابلہ کرنے والی بیلاروسی ٹینس کھلاڑی سبالنکا، ومبلڈن چیمپیئن رباکینا کے خلاف 4-6, 6-3, 6-4 سے جیتنے کے بعد زمین پر گر کر رو پڑیں۔

24 سالہ سبالنکا دائیں آنکھ سے آنسو پونچھنے کے بعد ماسکو میں پیدا ہونے والی رباکینا کے ساتھ گرمجوشی سے گلے ملیں۔ ٹینس کی دو بڑی کھلاڑیوں کے میچ میں رباکینا نے مکمل حصہ لیا۔

بعد ازاں عالمی سطح پر پانچویں نمبر کھلاڑی سبالنکا پلیئر باکس کی طرف دوڑیں جہاں نے اپنی ٹیم کے ساتھ فتح کا جشن منایا۔

میلبرن پارک میں دو ہفتے کے میچ کا یہ موزوں فائنل تھا۔ میچ کے دوران زبردست گراؤنڈ سٹروکس لگائے گئے اور صفائی کے ساتھ سروس کروائی گئی۔ دونوں کھلاڑیوں نے کھیل کے عروج پر کھل کر اپنے جوہر دکھائے۔

رباکینا نے پہلا سیٹ صرف 34 منٹ میں جیت لیا لیکن سبالنکا نے 57 منٹ کے دوسرے سیٹ میں واپس آتے ہوئے اسے اعصاب شکن فیصلے تک پہنچا دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تب صورت حال ایسی ہو گئی کہ زبردست مقابلے میں دونوں بڑی کھلاڑیوں میں پہلے کون پلک جھپکے گا۔

قزاقستان کی نمائندگی کرنے والی ربالنکا کو 3-3 پر پہلے سروس کروانے کا زیادہ موقع نہ مل سکا۔ اگرچہ انہوں نے دو بریک پوائنٹس بچائے لیکن تیسرا مشکل ثابت ہوا اور سبالنکا کے سامنے میچ کا اختتام تھا۔

ایک شاندار شاٹ انہیں 5-3  کی برتری تک لے گیا اور ربالنکا نے سبالنکا کو مجبور کیا کہ وہ اپنی اعصاب کا امتحان لیں اور چیمپیئن شپ میں فتح کے لیے سروو کریں۔

ربالنکا پر واضح برتری کے لیے 52 ونر اور 17 ایس شاٹس لگانے کے بعد سبالنکا چیلنج کے مقابلے کے لیے تیار تھیں انہیں اعصاب شکن چار میچ پوائنٹس کی ضرورت تھی۔

اب سبالنکا اپنے کیریئر میں اوپر جاتے ہوئے عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر آ جائیں گی۔

دوسری جانب ربالنکا سات ماہ میں اپنے دوسرے گرینڈ فائنل کی بدولت پہلی بار ٹاپ 10 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو جائیں گی۔ روسی اور بیلاروسی کھلاڑیوں پر پابندی کی وجہ سے ومبلڈن میں فتح پر انہیں کوئی رینکنگ پوائنٹ نہیں دیا گیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹینس