آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی نک کیریوس کا سابق گرل فرینڈ پر حملے کا اعتراف

مجسٹریٹ جین کیمبل نے یہ کہتے ہوئے نک کیریوس کے خلاف کوئی سزا تجویز نہیں کی کہ اس جرم میں عام حملے کی سنگینی انتہائی کم تھی، اور اس کا پہلے سے کوئی منصوبہ نہیں تھا۔

بیساکھیوں کا سہارے لیے آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی نک کرگیوس جمعے کو کینبرا میں مجسٹریٹ کی عدالت سے باہر آ رہے ہیں (اے ایف پی)

اطلاعات کے مطابق آسٹریلوی ٹینس سٹار نک کیریوس نے جمعہ کو کینبرا کی ایک عدالت میں اپنی سابقہ گرل فرینڈ کی جانب سے لگائے گئے حملہ کے الزامات کا اعتراف کر لیا ہے۔

تاہم آسٹریلین کیپیٹل ٹیریٹری مجسٹریٹ کی عدالت کی جانب سے الزامات مسترد کیے جانے کے بعد وہ سزا سے بچ گئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نک کیریوس پر جنوری 2021 میں اپنی اس وقت کی گرل فرینڈ کو اوبر ٹیکسی کے دروازے کے آگے سے ہٹانے کی خاطر دھکا دے کر حملے کا الزام تھا۔

ان کے وکیل نے اپنے موکل کی ذہنی صحت کو بنیاد بناتے ہوئے الزام واپس لینے کے لیے دلائل دیے تھے، جو عدالت کو کرگیوس کے ’شدید ڈپریشن کی بیماری‘ میں مبتلانہ ہونے کے ثبوت ملنے پر واپس لے لیا گیا تھا۔

بعدازاں 27 سالہ کھلاڑی نے معمول کے حملہ کرنے کے جرم کا اعتراف کیا تھا۔

مجسٹریٹ جین کیمبل نے یہ کہتے ہوئے نک کیریوس کے خلاف کوئی سزا تجویز نہیں کی کہ اس جرم میں عام حملے کی سنگینی انتہائی کم تھی، اور اس کا پہلے سے کوئی منصوبہ نہیں تھا۔

جین کیمبل نے انہیں مجرمانہ ریکارڈ سے بچاتے ہوئے اسے ’احمقانہ‘ اور’مایوسی‘ کے طور پر بیان کیا۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹینس