کیا ٹائٹینک کا ہیرو بچ سکتا تھا؟ جیمز نے بحث ختم کر دی

ٹائٹینک کے آخری منظر کو دوبارہ بنانے کے لیے جیمز کیمرون دو سٹنٹ ادا کرنے والے فنکاروں کے ساتھ پانی کے ٹینک میں جاتے ہیں تاکہ ثابت کیا جا سکے کہ جیک بچ سکتا تھا یا نہیں؟

اس سے قبل بھی اپنے کچھ انٹرویوز کے دوران جیمز کیمرون نے اعتراف کیا تھا کہ شاید جیک کو زندہ رہنے کا موقع ملنا چاہیے تھا (پیراماؤنٹ)

معروف فلمساز جیمز کیمرون کی ہدایت کاری میں بننے والی کلاسک فلم ٹائٹینک کی آئندہ جمعے سلور جوبلی منائی جا رہی ہے۔

10 فروری کو اس شہرہ آفاق فلم کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر فلم کی کاسٹ لیونارڈو ڈی کیپریو اور کیٹ ونسلیٹ سمیت دیگر ہالی وڈ سٹارز فلم کی دوبارہ ریلیز کے ساتھ ایک شاندار جشن منائیں گے۔

سلور جوبلی تقریبات سے پہلے ہدایت کار جیمز کیمرون اب آخر کار ٹائٹینک کے کلائمیکس پر اس بحث کو ختم کرنے کے لیے تیار ہیں کہ کیا فلم کی مرکزی کردار روز اپنے ہیرو جیک کو بچا سکتی تھیں؟ اور کیا جیک اس لکڑی کے دروازے پر خود چڑھ کر جان بچا سکتے تھے؟

فلم کے کلائمیکس سین میں جیک (لیونارڈو ڈی کیپریو) ہیروئن روز کو بچانے کی کوشش میں اپنی جان کی پرواہ نہیں کرتے اور برفیلے پانی میں تیرتے رہنے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

اس فلم میں ہیروئن کا کردار اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے ادا کیا تھا، جن کے کیریئر کے لیے فلم ایک عمدہ شروعات ثابت ہوئی۔

لیکن شائقین کو ہمیشہ سے یہ لگتا آیا ہے کہ ہیروئن روز کے ساتھ جیک بھی تیرتے ہوئے دروازے پر آسکتے تھے اور روز ان کی جان بچا سکتی تھیں۔

گڈ مارننگ امریکہ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر سلور جوبلی کے حوالے سے ایک شو کی کی جھلکیوں میں جیمز کیمرون کو دکھایا گیا ہے جہاں وہ خود پانی میں اتر کر مداحوں کے شکوک و شبہات کو ختم کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

کلائمکس سین کو دوبارہ بنانے کے لیے اکیڈمی ایوارڈ یافتہ فلم ساز دو سٹنٹ ادا کرنے والے فنکاروں کے ساتھ پانی کے ٹینک میں جاتے ہیں تاکہ ثابت کیا جا سکے کہ دو بالغ افراد تیرتے ہوئے دروازے پر ایک ساتھ فٹ ہو سکتے تھے یا نہیں۔

اس سے قبل بھی اپنے کچھ انٹرویوز کے دوران جیمز کیمرون نے اعتراف کیا تھا کہ شاید جیک کو زندہ رہنے کا موقع ملنا چاہیے تھا۔

2012 میں اپنے ایک انٹرویو میں کیمرون نے کہا تھا: ’سکرپٹ میں کہا گیا تھا کہ جیک مر جائے گا، اسے مرنا ہے۔ شاید ہم نے تکنیکی خرابی کی ہے۔ تیرتے بورڈ کو تھوڑا سا چھوٹا ہونا چاہیے تھا کیوں کہ ہیرو کو ڈوبنا تھا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید کہا: ’اگر وہ زندہ رہتا تو فلم کا اختتام بے معنی ہوتا۔ فلم موت اور جدائی کے بارے میں ہے۔ جیک کو مرنا ہی تھا۔‘

لیکن اس نئے تجربے کی جھلکیوں میں جیمز کیمرون کو کلپ کے آخر میں یہ کہتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے:’ جیک بچ سکتا تھا، مگر اس میں بہت سے عوامل ہیں، مگر جیک ایسا کچھ نہیں کرسکتا تھا جس سے روز کو خطرہ ہو، اور وہ ان کے کردار سے مطابقت رکھتا ہے۔

آخر میں میزبان کہتے ہیں کہ اس تجربے کے نتیجے کا کوئی ایک حتمی جواب نہیں ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فلم