پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز کا کھاتہ کھل گیا

میچ کے حقیقی ہیرو نوجوان بولر عاکف جاوید تھے جن کی شاندار بولنگ نے قلندرز کے بلے بازوں کو صرف رنز سے ہی نہیں روکا بلکہ چار وکٹ لے کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

کراچی کنگز کے میتھیو ویڈ 19 فروری 2023 کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں (اے ایف پی)

مسلسل تین میچ بہت قریب آ کر ہار جانے والی ٹیم کراچی کنگز کے مایوس کیمپ میں آخر کار خوشی کے شادیانے بج گئے۔

 جب کنگز نےاہنے ہوم گراؤنڈ پر لاہور قلندرز کو 67 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے دی۔

میچ کے حقیقی ہیرو نوجوان بولر عاکف جاوید تھے جن کی شاندار بولنگ نے قلندرز کے بلے بازوں کو صرف رنز سے ہی نہیں روکا بلکہ چار وکٹ لے کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

لاہور قلندرز جو اپنا دوسرا میچ کھیل رہی تھی، کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز نے آج میتھیو ویڈ کو جیمس ونس کے ساتھ اوپننگ کے لیے بھیجا جو خاصا درست ثابت ہوا اور دونوں بلے بازوں نے پی ایس ایل کے سب سے خطرناک بولنگ اٹیک کے خلاف پاور پلے میں 61 رنز جوڑ لیے۔

ویڈ 36 رنز کی اننگ کھیل کر آؤٹ ہوئے، ان کے بعد حیدر علی اور شعیب ملک بھی جلدی آؤٹ ہوگئے لیکن ونس جمے رہے اور 46 رنز کی اننگ کھیلی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کراچی کنگز کی بیٹنگ کو صحیح چارج کپتان عماد وسیم نے دیا، انہوں نے 18 گیندوں پر 35 رنز بنا کر کنگز کا مجموعی سکور 185 تک پہنچا دیا اور اس مجموعے تک بین کٹنگ نے بھی تیزی سے 20 رنز بنا کر بھرپور ساتھ دیا۔

لاہور قلندرز کے لیے 186 کا ہدف بظاہر مشکل نہ تھا لیکن عاکف جاوید اور عامر امین کی فاسٹ بولنگ اور عماد وسیم اور عمران طاہر کی سپن بولنگ نے قلندرز کے کسی بھی کھلاڑی کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔

قلندرز کی طرف سے سب سے زیادہ رنز طاہر بیگ نے 45 بنائے لیکن ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز وکٹ پر رک نہ سکا۔

یکے بعد دیگرے گرنے والی وکٹوں نے قلندرز کی کمر توڑ دی اور پوری ٹیم 18ویں اوور میں 118 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔

کراچی کنگز نے اس جیت سے پوائنٹس ٹیبل پر جیت کا کھاتہ کھول لیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ