جب انڈین بلے باز نے صرف ایک رن بنا کر سینچری جیسے انداز میں خوشی منائی

بلے باز نصف سینچری یا سینچری بنانے پر بلا ہوا میں لہرا کر داد وصول کرتے ہیں لیکن اجیت اگرکر نے ایک رن پر خوشی کیوں منائی؟

میدان میں موجود تماشائیوں نے بھی اجیت اگرکر کی خوشی میں ان کا ساتھ دیا (سکرین گریب)

آپ نے کرکٹ میں بلے بازوں کو نصف سینچری یا سینچری بنانے پر بلا ہوا میں لہرا کر تماشائیوں کی داد وصول کرتے دیکھا ہو گا۔

لیکن ایک میچ ایسا بھی گزرا ہے جب انڈین بلے باز اجیت اگرکر نے اپنا پہلا رن بنانے پر ہی بلا ہوا میں لہرا کر خوشی کا اظہار کیا۔

یہ 2003/4 کا قصہ ہے جب انڈیا آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیل رہا تھا۔

آل راؤنڈر اگرکر مسلسل خراب بلے بازی کر رہے تھے اور پچھلی چھ اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونے کی وجہ سے دباؤ میں تھے۔

گابا میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے دوران جب وہ بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے تو ان کے ذہن میں پہلا ہدف صفر پر آؤٹ ہونے کے تسلسل کو ختم کرنا تھا۔

آخر کار وہ لمحہ آ گیا جب انہوں نے سپنر سٹورٹ مک گل کی فل ٹاس پر ایک رن لیا اور سکھ کا سانس لیتے ہوئے بلا ہوا میں لہرا دیا۔

ان کے اس ایک رن پر تماشائیوں نے بھی داد دی۔ نیچے ویڈیو میں آپ بھی ان کا ایک رن کا ’سنگ میل‘ دیکھ سکتے ہیں۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ