برطانوی بحریہ نے سمگل ہونے والا ایرانی اسلحہ پکڑ لیا: رپورٹ

برطانوی رائل نیوی نے کہا ہے کہ اس نے بین الاقوامی پانیوں میں سمگلروں کے ایک بحری جہاز سے ایرانی ہتھیار قبضے میں لیے، جن میں اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل بھی شامل تھے۔

برطانوی بحریہ کا جہاز 11 جنوری 2012 کو سوئیز کی طرف اپنے سفر پر گامزن ہے (اے ایف پی/ فائل)

برطانوی بحریہ نے کہا ہے کہ اس نے خلیج عمان میں سمگل کیے جانے والے ایرانی ہتھیار پکڑے ہیں۔

برطانیہ کی رائل نیوی نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ اس نے فروری میں خلیج عمان کے بین الاقوامی پانیوں میں سمگلروں کے ایک بحری جہاز سے ایرانی ہتھیار قبضے میں لیے، جن میں اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل بھی شامل تھے۔

برطانیہ نے کہا کہ جہاز کا ایک بغیر پائلٹ امریکی جاسوس طیارے کے ذریعے اندھیرے کے اوقات میں تیز رفتاری سے ایران سے جنوب کی طرف سفر کرتے ہوئے سراغ لگایا تھا اور اسے ایک برطانوی ہیلی کاپٹر نے بھی ٹریک کیا۔
 
برطانیہ کی وزارت دفاع نے کہا کہ جب رائل نیوی نے اسے خبردار کیا تو جہاز نے ابتدائی طور پر ایرانی پانیوں میں جانے کی کوشش کی لیکن اسے رائل میرینز کی ایک ٹیم نے روک لیا، جس نے بعد میں چھوٹی کشتی پر سوار ہو کر بحری جہاز کی تلاشی لی اور مشکوک پیکجز برآمد کیے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

برطانوی وزیر دفاع بین والس نے ایک بیان میں کہا: ’ایچ ایم ایس لنکاسٹر کی یہ کارروائی اور خلیجی خطے میں رائل نیوی کی مستقل موجودگی بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور دنیا بھر میں امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی سرگرمیوں سے نمٹنے کے ہمارے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔‘

برطانیہ نے کہا کہ ابتدائی معائنے کے بعد پتہ چلا کہ مشکوک پیکجز میں ایرانی ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کے پرزے شامل ہیں۔
 
برطانیہ نے مزید کہا کہ اس نے قبضے میں لیے گئے ہتھیاروں کے بارے میں اقوام متحدہ کو آگاہ کر دیا ہے۔
 
اس سے قبل رائل نیوی نے گذشتہ سال کے اوائل میں خطے میں اسی طرح کی دو کارروائیوں کے دوران ایرانی اسلحہ کو قبضے میں لیا تھا۔
whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا