پوتن کے روس پر راج کے 20 سال مکمل، کہانی کیا ہے؟

ولادی میر پوتن آج روس کے صدر اور وزیراعظم کی حیثیت سے اقتدار میں 20 سال مکمل کر رہے ہیں۔ خفیہ ادارے ’کے جی بی‘ کے سابق اہلکار 66 برس کے ہیں۔

ولادی میر پوتن 7  اکتوبر 1952 کو سابق لینن گراڈ، جسے اب سینٹ پیٹرزبرگ کہا جاتا ہے، میں ایک ملازمت پیشہ خاندان میں پیدا ہوئے(فائل تصویر: اے ایف پی)

ولادی میر پوتن آج روس کے صدر اور وزیر اعظم کی حیثیت سے اقتدار میں 20 سال مکمل کر رہے ہیں۔ خفیہ ادارے ’کے جی بی‘ کے سابق اہلکار 66 سال کے ہیں۔ ان کی زندگی کی چند اہم تاریخیں یہ ہیں:

7 اکتوبر 1952۔ پوتن سابق لینن گراڈ، جسے اب سینٹ پیٹرزبرگ کہا جاتا ہے، میں ایک ملازمت پیشہ خاندان میں پیدا ہوئے۔

25 جولائی 1998 ۔ انہیں ایف ایس بی نامی سکیورٹی سروس کا سربراہ تعینات کیا جاتا ہے جو ’کے جی بی‘ کی نئی شکل تھی۔ انہوں نے کے جی بی میں 1975 میں شمولیت اختیار کی تھی۔

9 اگست 1999 ۔  صدر بورس یلسن کے دور میں بطور وزیراعظم تعیناتی، جس کے بعد اکتوبر میں انہوں نے چیچنیا میں دوسری جنگ کے آغاز کا حکم دیا۔

31 دسمبر 1999 ۔ بورس یلسن کے استعفے کے بعد انہوں نے صدارت سنبھال لی اور بعد میں مارچ 2000 میں باضابطہ طور پر صدر منتخب ہوئے۔

14 مارچ 2004 ۔ دوبارہ صدر منتخب ہوئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

7 مئی 2008 ۔ آئین کے مطابق دوسری مدتِ صدارت کے خاتمے پر انہوں نے اقتدار دمتری میدویدیف کے حوالے کر دیا۔ وہ وزیراعظم بن جاتے ہیں۔

7 مئی 2012 ۔ حزب اختلاف کے زبردست احتجاج کے باوجود وہ دوبارہ صدر منتخب ہو جاتے ہیں۔

 6 جون 2013 ۔ تین دہائیوں تک شادی کے بعد اپنی بیوی لیڈمیلا، جس سے ان کی دو بیٹیاں ہیں، انہوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔

18 مارچ 2014 ۔ یوکرائن میں کرائمیا پر قبضہ کرکے مغرب کے ساتھ سرد جنگ کے بعد کا سب سے بڑا سفارتی تنازع کھڑا کر دیا۔

30 ستمبر 2015 ۔ صدر بشار الاسد کو فوجی امداد دینے کے بعد وہ روس کی شام میں پہلی فضائی کارروائی کے لیے پارلیمان کی منظوری حاصل کر لیتے ہیں۔

18 مارچ 2018 ۔ چوتھی مرتبہ صدر منتخب ہوئے۔

20 جولائی 2019 ۔ پوتن کے سرکردہ ناقد الیکسی نولنی کے اتحادیوں پر ماسکو پارلیمنٹ کے لیے انتخاب لڑنے پر پابندی کے بعد آزادانہ انتخابات کے لیے وسیع احتجاج کا آغاز۔

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا