پوتن کا نو منتخب یوکرائنی صدر کو مبارک دینے سے انکار

یوکرائن کے نئے صدرکی جانب سے ٹھوس اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد ہی تعاون کے دروازے کھولیں گے، روس۔

نومنتخب صدر ولودومیر زیلینسکی۔ اے ایف پی

روس کے صدرولادمیرپوتن نے یوکرائن کے صدارتی انتخاب میں کامیابی پر ولودومیر زیلینسکی کو مبارک باد دینے سے انکار کردیا ۔

روسی حکومت کے ترجمان دمیتری پیسکوف نے 22 اپریل کو صحافیوں سے گفتگومیں کہا کہ یوکرائنی دارالحکومت کیف ٹیلی فون کال کرنا قبل ازوقت ہوگا۔

مزاحیہ اداکار ولودومیر زیلینسکی نے یوکرائن کے صدارتی الیکشن میں 73 فیصدووٹ حاصل کیے ہیں۔

کریملن ترجمان کا کہنا ہے کہ روس، یوکرائن کے نئے صدرکی جانب سے ٹھوس اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد ہی تعاون کے دروازے کھولے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 ترجمان کے مطابق : ’ہم یوکرائن میں الیکشن کا احترام کرتے ہیں۔فتح بالکل واضح ہے لیکن انتخاب کی قانونی حیثیت پراب بھی سوالیہ نشان موجود ہے کیونکہ 35 لاکھ افراد ووٹ نہیں دے سکے‘۔

روسی حکومت کے ترجمان مشرقی یوکرائن کے جنگ زدہ علاقے کی آبادیوں کا حوالہ دے رہے تھے۔ یہ علاقہ روسی حمایت یافتہ مسلح جتھوں کے زیرانتظام ہے۔

اس سے پہلے روسی وزیراعظم نے متنبہ کیا تھا کہ روس ۔یوکرائن تعلقات میں فوری گرمی کی امید رکھنا درست نہیں ہوگا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پرکہا تھا کہ زیلینسکی کی کامیابی سے ظاہرہوتا ہے کہ یوکرائنی عوام روس کے ساتھ تعلقات میں معقول رویے کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں۔

روسی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یوکرائن کے ساتھ تعاون میں اضافے کے لیے دیانت داری، حقیقت پسندی اورذمہ داری کی ضرورت ہے۔

فتح کے بعد اپنی تقریرمیں زیلینسکی نے مستقبل میں ممکنہ کشیدگی کی جانب واضح اشارہ کیا تھا۔ انھوں نے روسی عوام کوبراہ راست مخاطب کرتے ہوئے یوکرائن میں اہمیت کے حامل اورپرامن انتقال اقتدارکا حوالہ دیا اورکہا روسی عوام ہماری جانب دیکھیں سب کچھ ممکن ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ