جنوبی امریکہ کے فٹ بال ہیڈ کوارٹر میں لیونل میسی کا مجسمہ نصب

جنوبی امریکی فٹ بال کی گورننگ باڈی نے پیر کو میسی کو ایک مجسمہ پیش کیا، جسے پیلے اور ڈیاگو میراڈونا کے مجسمے کے ساتھ کونمیبول میوزیم میں رکھا جائے گا۔

فٹ بال ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کی جیت کے بعد لیونل میسی کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

جنوبی امریکی فٹ بال کی گورننگ باڈی نے پیر کو ارجنٹائن کے 35 سالہ اس سٹار کو ایک مجسمہ پیش کیا، جسے پیلے اور ڈیاگو میراڈونا کے مجسمے کے ساتھ کونمیبول میوزیم میں رکھا جائے گا۔

جنوبی امریکی فٹ بال کی گورننگ باڈی نے پیر کو ارجنٹائن کے 35 سالہ اس سٹار کو ایک مجسمہ پیش کیا، جسے پیلے اور ڈیاگو میراڈونا کے مجسمے کے ساتھ کونمیبول میوزیم میں رکھا جائے گا۔

 ان کے ساتھی کھلاڑیوں اور کوچ لیونل سکالونی کو بھی چھوٹی ٹرافیاں دی گئیں، جن میں2021 کا کوپا امریکہ کپ بھی شامل تھا جو ارجنٹائن نے برازیل میں جیتا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خراج تحسین کے دوران لیونل میسی نے کہا، 'ہم ایک بہت ہی خاص اور خوبصورت لمحہ گزار رہے ہیں، بہت سارا پیار مل رہا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ جنوبی امریکی ٹیم دوبارہ ورلڈ کپ جیتے۔'

قطر میں ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے کے بعد اپنے پہلے بین الاقوامی دوستانہ میچ میں ارجنٹائن نے جمعرات کو بیونس آئرس میں پاناما کو 2-0 سے شکست دی۔

سکالونی کی ٹیم منگل کو دیہی شہر سینٹیاگو ڈیل ایسٹرو میں کوراکاو کا سامنا کرے گی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال