عالمی چیمپیئن میسی کا ’بخار‘ برقرار، ارجنٹائن میں پہلا میچ کل

بیونس آئرس کے یادگار سٹیڈیم میں سینٹرل امریکن کی کمزور ٹیم پاناما کے خلاف میچ کے 63 ہزار دستیاب ٹکٹوں کے لیے 15 لاکھ سے زائد شائقین نے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔

ارجنٹائن کے فارورڈ لیونل میسی کو 21 مارچ 2023 کو بیونس آئرس صوبے کے ایزیزا میں پاناما اور کرازاؤ کے خلاف دوستانہ فٹ بال میچوں سے قبل تربیتی سیشن کے دوران دیکھا جاسکتا ہے (جوآن مبروماٹا / اے ایف پی)

فٹ بال سٹار لیونل میسی اور ان کے ارجنٹائن کے ساتھی جمعرات کو قطر میں ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔

بیونس آئرس کے یادگار سٹیڈیم میں سینٹرل امریکن کی کمزور ٹیم پاناما کے خلاف میچ کے 63 ہزار دستیاب ٹکٹوں کے لیے 15 لاکھ سے زائد شائقین نے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔

فٹ بال کے دیوانے ارجنٹائن کے کھلاڑی دسمبر میں فرانس کے خلاف پینالٹی شوٹ آؤٹ میں ڈرامائی فتح کے بعد اور بھی بڑی تعداد میں باہر نکلے تھے۔ ایک اندازے کے مطابق ٹرافی پریڈ کے لیے چند روز بعد بیونس آئرس کی سڑکوں پر تقریباً 50 لاکھ افراد جمع ہوئے۔

پریڈ کا ہجوم اتنا زیادہ تھا کہ اسے وسطی بیونس آئرس پہنچنے سے بہت پہلے ہی ختم کرنا پڑا کیونکہ یہ پہلے ہی مقررہ وقت سے کئی گھنٹے پیچھے تھی۔

دوحہ میں ہونے والے فائنل کے بعد لیونل میسی کے بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کی توقع کی جا رہی تھی، جس میں انہوں نے دو گول اور ایک شوٹ آؤٹ سپاٹ کک سکور کیا تھا، لیکن پیرس سینٹ جرمین کے فارورڈ کا کہنا تھا کہ وہ مزید آگے بڑھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ عالمی چیمپیئن کی حیثیت سے ارجنٹائن کی جرسی پہن سکیں۔

کوچ لیونل سکالونی نے منگل کو کہا: ’وہ اچھی فارم میں ہیں، وہ کھیلتے رہنا چاہتے ہیں۔ جب وہ مجھ سے کہیں گے کہ وہ اچھا محسوس نہیں کر رہے تو ہم دیکھیں گے۔ اس وقت وہ قومی ٹیم میں خوش ہیں۔‘

رواں ماہ کے اوائل میں اس امید کو اس وقت قدرے دھچکا لگا تھا جب دو افراد نے میسی کی اہلیہ کے اہل خانہ کی ملکیت ایک بند سپر مارکیٹ پر فائرنگ کی تھی، جس کے بعد انہوں نے سات بار بیلن ڈی اور اعزاز جیتنے والے میسی کو نشانہ بناتے ہوئے ایک خطرناک پیغام چھوڑا تھا۔

بیونس آئرس سے تقریباً 320 کلومیٹر شمال میں میسی کے آبائی شہر روزاریو کے میئر پابلو جاو جاوکن کے حوالے سے ہاتھ سے لکھے گئے پیغام میں کہا گیا تھا کہ ’میسی، ہم آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔ جاوکن ایک نارکو (منشیات کا بادشاہ) ہے، وہ آپ کا خیال نہیں کرے گا۔‘

تاہم میسی نے اس پر کوئی غیرمعمولی ردعمل نہیں دیا تھا۔

میسی کے والد جارج میسی نے صحافیوں کو بتایا: ’میں نے بیٹے سے بات کی اور اس نے مجھ سے کہا کہ پرسکون رہیں۔‘

اگرچہ اس کا براہ راست اثر میسی پر نہیں پڑے گا لیکن اس واقعے نے 35 سالہ میسی کے آبائی شہر میں بڑھتے ہوئے مسئلے کو اجاگر کیا ہے۔

روزاریو دریائے پرانا میں واقع ایک بندرگاہ ہے جو آہستہ آہستہ منشیات کی سمگلنگ کا مرکز بن گیا ہے اور ارجنٹائن کا سب سے پرتشدد شہر بن گیا ہے، جہاں 2022 میں 287 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

’ہر کوئی ہمیں ہرانا چاہتا ہے‘

ٹیم کی وطن واپسی کے لیے بیونس آئرس میں پارٹی کا ماحول متوقع ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

83 ہزار کی گنجائش والے سٹیڈیم میں 20000 مقامات مدعو افراد کے لیے مختص تھے، باقی ٹکٹوں کو فروخت کے دو گھنٹے کے اندر ہی بند کردیا گیا تھا۔ سب سے سستے ٹکٹ کی قیمت 12000 پیسو (60 ڈالر) سے 49000 پیسو (245 ڈالر) تک ہے، جو جنوبی امریکی ملک میں اوسط ماہانہ تنخواہ کے نصف سے زیادہ ہے۔

ارجنٹائن کی فٹ بال فیڈریشن کے صدر کلاڈیو تاپیا نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم کو میڈیا کو اجازت نامے کے لیے ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، تاہم سٹیڈیم میں محض 344 صحافیوں کے لیے گنجائش ہے۔

’ہم سب کو ایڈجسٹ کرنے کے قابل ہونا پسند کریں گے، لیکن ہمیں صرف صحافیوں کے لیے دو سٹیڈیمز کی ضرورت ہوگی۔‘ تاپیا نے کہا کہ ارجنٹائن کے لیے ’یہ مکمل پاگل پن‘ ہے۔

حکومت کی جانب سے میچ کو آزادانہ طور پر نشر کرنے کے فیصلے کے بعد جو بدقسمت لوگ سٹیڈیم کے اندر داخل نہیں ہوسکیں گے وہ کم از کم ٹیلی ویژن پر مفت میں میچ دیکھ سکیں گے۔

سکالونی نے ان سے وعدہ کیا کہ ٹیم موقع یا مخالفین سے قطع نظر اپنی کامیابیوں کے بعد پرسکون نہیں رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ایک ہی سطح پر کھیلنا ہے۔ ’اب یہ پہلے سے کہیں زیادہ مشکل ہو جائے گا کیوں کہ ہر کوئی ہمیں ہرانا چاہے گا۔‘

جمعرات کے میچ کے بعد ارجنٹائن 28 ویں میچ میں جزیرے کوراکاو سے سانتیاگو ڈیل ایسٹریرو میں کھیلے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال