اذان اور تلاوت کے مقابلے میں سعودی اور ایرانی شہری فاتح

سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام قرآن کی تلاوت اور اذان کا مقابلہ ’عطر الکلام‘ سعودی اور ایرانی شہری نے جیت لیا۔

سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) کے زیر اہتمام جمعے کو قرآن کی تلاوت اور اذان کا مقابلہ ’عطر الکلام‘ سعودی اور ایرانی شہری نے جیت لیا۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے محمد الشریف نے اذان کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے 20 لاکھ سعودی ریال کا انعام جیتا، جبکہ ایران کے یونس شاہمرادی تلاوت قرآن میں اول نمبر پر آ کر 30 لاکھ سعودی ریال کے حق دار ٹھہرے۔

تلاوت قرآن اور اذان کا عطر الکلام (خوشبودار کلام) مقابلے کا آخری حصہ جمعے کو ٹیلی ویژن پر نشر کیا گیا۔

مقابلے کا آخری حصہ جیتنے والوں کو انعامات دینے کے لیے مخصوص کیا گیا۔ تقریب کا آغاز یونس غربی کی تلاوت قرآن سے ہوا۔

مراکش کے شہری یونس غربی گذشتہ سال مقابلے کے پہلے ایڈیشن میں فاتح قرار پائے تھے۔

بعد ازاں گذشتہ سال اذان کا مقابلہ جیتنے والی ترک شہری محسن کارا نے اذان دی۔

یہ مقابلہ اپنے طور پر ایک فاتح ہے۔ اس مقابلے نے تلاوت قرآن اور اذان کی کیٹیگری میں سب سے زیادہ ممالک اور شرکا کی شرکت اور انعامات کے دو سب سے بڑے پولز کی بنیاد پر گنیز بک آف دا ورلڈ ریکارڈ کی طرف سے تسلیم شدہ چھ نمبر حاصل کیے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ مقابلہ سعودی عرب میں سب سے زیادہ مقبول رمضان پروگراموں میں سے ایک ہے اور مسلم دنیا میں سب سے زیادہ دیکھا جاتا ہے۔

جنوری میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 165 ممالک کے 50 ہزار سے زائد لوگوں نے حصہ لیا جن میں سے 50 آخری راؤنڈ تک پہنچے۔

مقابلہ ایم بی سی اور شاہد ڈجیٹل پلیٹ فارم پر دکھایا گیا۔

اس سال مسلم ورلڈ لیگ کے اشتراک سے ہونے والا مقابلہ جی ای اے کے بڑے بین الاقوامی مقابلوں میں سے ایک ہے۔

جی ای اے کے چیئرمین ترکی آل شیخ نے تمام شرکا اور مختلف کیٹگریز میں جیتنے والے 20 شرکا کی تعریف کی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا