وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور ٹریفک حادثے میں جان سے گئے

وزیراعظم شہبازشریف نے وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے حادثے میں جان سے جانے پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

’مولانا عبدالشکور کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔‘ (ٹوئٹر)

وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور ٹریفک حادثے میں جان سے گئے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق مولانا عبدالشکور میریٹ سے سیکریٹریٹ چوک کی طرف جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ’ہائی لکس ریوو جس میں پانچ آدمی سوار تھے نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری۔‘

’مولانا عبدالشکور کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’پولیس کے سینیئر افسران موقع پر موجود ہیں، گاڑی اور سوار افراد کو پولیس حراست میں لے لیا گیا ہے۔‘

وزیراعظم شہبازشریف نے وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے حادثے میں جان سے جانے پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ’مفتی عبدالشکور جمعیت علما اسلام (ف) کے متحرک اور نظریاتی راہنماؤں میں شمار ہوتے تھے اور انہوں نے وزیر مذہبی امور کے طور پر بڑی محنت، اخلاص اور ایمانداری سے فرائض انجام دیے۔‘

جے یو آئی پاکستان کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور و امیر جے یو آئی فاٹا مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ بروز اتوار بتاریخ 16 اپریل بوقت دو بجے دن تاجبی خیل لکی مروت میں ادا کی جائے گی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان