عمرہ زائرین کے لیے مکہ اور مدینہ کے درمیان تیز رفتار ٹرین سروس

300 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے چلنے والی حرمین ایکسپریس 400 سے زیادہ بزنس اور اکانومی کلاس مسافروں کو لے جا سکتی ہے۔

حرمین ایکسپریس سعودی عرب کے مربوط ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کا حصہ ہے (تصویر عرب نیوز)

اب عمرہ زائرین کے لیے ایک تیز رفتار ٹرین سروس کے ذریعے مکہ اور مدینہ کے مقدس شہروں کے درمیان صرف دو گھنٹے اور 20 منٹ میں سفر کرنا ممکن ہے۔

300 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے چلنے والی حرمین ایکسپریس سعودی عرب کے مربوط ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کا حصہ ہے۔
 
ٹرین 400 سے زیادہ بزنس اور اکانومی کلاس مسافروں کو ایڈجسٹ کر سکتی ہے جبکہ اس کی ٹکٹوں کی قیمت 40 اور150  سعودی ریال کے درمیان ہے۔ یہ ٹرین جدہ اور کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں بھی رکتی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزارت حج اور عمرہ کی طرف سے فراہم کردہ ویزا سکیم کی بدولت مملکت میں قیام کے دوران دنیا بھر کے مسلمانوں کو عمرہ کرنے کی اجازت ہے۔

عمرہ زائرین کے لیے پریشانی سے پاک ثقافتی اور مذہبی تجربہ پیش کرنا سعودی ویژن 2030 کے مقاصد کے مطابق ہے۔
 
عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے کے خواہش مند زائرین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مقام پلیٹ فارم maqam.gds.haj.gov.sa استعمال کریں جہاں وہ تمام ضروری سفری انتظامات اور خدمات کے پیکج میں سے انتخاب کر سکتے ہیں۔
 
فیملی اور پرسنل وزٹ ویزا رکھنے والے عمرہ ایپ کے ذریعے اپوائنٹمنٹ لے کر آسانی سے عمرہ کر سکتے ہیں۔
 
عمرہ زائرین کے لیے جامع ہیلتھ انشورنس ہونا ضروری ہے۔
whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا