حج عمرہ میں آن لائن دھوکہ دہی پر سعودی عرب کی وارننگ جاری

تازہ ترین واقعات میں جعلساز پاکستان میں لوگوں کو حج اور عمرے کے لیے جعلی ویب سائٹ کا لنک دے کر ذاتی معلومات وصول کر رہے ہیں اور پیسے وصول کرنے کا فراڈ بھی کیا جا رہا ہے۔

17 اپریل 2023 کو خانہ کعبہ میں لیلۃ القدر پر نماز پڑھتے عازمین (اے ایف پی)

سعودی حکام نے پیر کو عازمین حج و عمرہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ آن لائن رجسٹریشن میں دھوکہ دہی سے ہوشیار رہیں۔

وزارت حج و عمرہ کے حکام نے عازمین حج کو تاکید کی ہے کہ وہ صرف وزارت کے سرکاری اکاؤنٹس استعمال کریں۔

تازہ ترین رونما ہونے والے واقعے میں جعلساز پاکستان میں لوگوں کو جعلی ویب سائٹ کا لنک دے کر ذاتی معلومات وصول کر رہے ہیں اور پیسے بٹورنے کا فراڈ بھی کیا جا رہا ہے۔

وزارت حج و عمرہ کے انڈر سیکرٹری، ہشام سعید نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’وزارت کو اس لنک کے پیچھے موجود ذرائع کا علم نہیں ہے جو کہ حال ہی میں پھیلا ہے، لیکن یقینی طور پر اس لنک کا تعلق حج و عمرہ کی وزارت سے نہیں ہے۔ تمام عازمین کو ایسے روابط سے گریز کرنا چاہیے۔‘

انہوں نے نشاندہی کی کہ ’عازمین حج کا انتخاب ان کے اپنے ملک میں حج مشن دفاتر کے سرکاری چینلز کے ذریعے کیا جاتا ہے نیز جہاں ایسے دفاتر موجود نہیں ہیں وہاں حج پلیٹ فارم کے ذریعے درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔‘

حج اور عمرہ خدمات کے مشیر احمد صالح حلبی نے کہا کہ ’حجاج کرام کو سائبر جرائم کرنے والے اکثر نشانہ بناتے ہیں جن میں سے کچھ غیر منافع بخش ادارے ’مسک فاؤنڈیشن‘ کی بات کرتے ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم، انہوں نے نشاندہی کی کہ ’مسک‘ وزارت حج و عمرہ اور متعلقہ سعودی سفارت خانوں کے ساتھ مل کر کام کیے بغیر سعودی عرب سے باہر کے عمرہ زائرین کے لیے آزادانہ طور پر دوروں کا اہتمام نہیں کرے گا۔

ورلڈ حج اینڈ عمرہ کیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین محسن توتلا نے کہا ’اگر صحیح نیت اور اخلاقی طور پر استعمال کیا جائے تو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی جدید ترین فوائد فراہم کرتی ہے۔ لیکن یہ دھوکہ دہی کرنے والے افراد حجاج کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں جو ہر سال جعلی ویب سائٹس کے ذریعے حجاج کو ایسے پیکجز کی خریداری پر آمادہ کرتے ہیں جنہیں پورا کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔‘

ہر سال، سعودی فرمانروا دنیا بھر میں مسلم کمیونٹی سے منتخب افراد کو سعودی عرب کے مہمان خصوصی کے طور پر حج کرنے کے لیے دعوت نامے بھیجتے ہیں لیکن کچھ آن لائن جعلساز حج کے جھوٹے دعوت نامے بھیج رہے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان