میڈیا ہاؤسز اب ٹوئٹر صارفین سے فی آرٹیکل پیسے لے سکیں گے

ایلون مسک کے مطابق یہ فیچر مئی میں متعارف کرایا جائے گا اور ماہانہ سبسکرپشن نہ لینے والے صارفین کو کبھی کبھار مضمون پڑھنے کے لیے فی مضمون زیادہ قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

ایلون مسک کے مطابق یہ پیش رفت میڈیا کے اداروں اور صارفین دونوں کے لیے بہترین ہے (اے ایف پی)

ایلون مسک نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ میڈیا پبلشر اب ٹوئٹر صارفین سے فی آرٹیکل ایک کلک کے ذریعے پیسے وصول کر سکیں گے۔

انہوں نے اسے میڈیا کے اداروں اور عوام دونوں کے لیے بہتر قرار دیا۔

انہوں نے ٹویٹ کیا، ’یہ فیچر مئی میں متعارف کرایا جائے گا۔ ماہانہ سبسکرپشن نہ لینے والے صارفین کو کبھی کبھار مضمون پڑھنے کے لیے فی مضمون زیادہ قیمت ادا کرنی پڑے گی۔‘

جمعے کو ایلون نے کہا تھا کہ ٹوئٹر پہلے سال کے بعد مواد کی سبسکرپشن پر 10 فیصد حصہ لے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کمپنی پہلے 12 ماہ تک کٹوتی نہیں کرے گی۔ ان سبسکرپشنز میں لمبی تحریریں اور گھنٹوں طویل ویڈیوز شامل ہیں۔

اکتوبر میں کنٹرول سنبھالنے کے بعد انہوں نے ٹوئٹر میں بہت سی تبدیلیاں کی ہیں۔ 

کمپنی نے پیسوں کے بدلے ٹوئٹر کی تصدیق شدہ بلیو ٹک سروس متعارف کروائی اور ملازمین کی تعداد میں تقریباً 80 فیصد کمی کی ہے۔

ایلون آمدنی بڑھانے کے لیے ٹوئٹر پر تبدیلیاں لا رہے ہیں کیونکہ گذشتہ سال اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اشتہارات کی آمدنی میں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل