برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی: سونم کپور پرفارم کریں گی

بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے ایک بیان میں کہا: ’اس تقریب کے لیے گانے والے دولت مشترکہ کے خصوصی ورچوئل گروپ کا حصہ بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔‘

12 دسمبر 2018 کی اس تصویر میں بالی وڈ اداکارہ سونم کپور ممبئی میں ایک شادی کی تقریب میں شریک ہیں (اے ایف پی)

بالی وڈ اداکارہ سونم کپور برطانیہ کے بادشاہ چارلز سوم کی تاج پوشی کے موقعے پر ہونے والے موسیقی کے پروگرام میں بول کر پرفارم کریں گی۔

37  سالہ اداکارہ اس خصوصی تقریب میں فن کا مظاہرہ کرنے والے امریکی گلوکاروں کیٹی پیری اور لیونل رچی جیسے عالمی سٹارز کے گروپ کا حصہ ہوں گی۔

سونم کپور برطانوی گلوکار سٹیو وِن وڈ اور دولت مشترکہ سے تعلق رکھنے والے گلوکاروں کے خصوصی ورچوئل کنسرٹ شروع ہونے سے پہلے پرفارم کریں گی۔

ایک بیان میں سونم کپور کا کہنا تھا: ’اس تقریب کے لیے گانے والے دولت مشترکہ کے خصوصی ورچوئل گروپ کا حصہ بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

’یہ ایک اہم موقع ہے جو برطانیہ کے لیے مثبت، جامع اور پر امید مستقبل کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ گلوکاروں کی موسیقی کا مقصد شاہی ورثے کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ اس سے اتحاد، امن اور خوشی کو فروغ ملے گا۔‘

یہ کنسرٹ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے نشر کیا جائے گا۔ کنسرٹ میں برطانوی پاپ بینڈ ٹیک دیٹ، اطالوی گلوکار اینڈریا بوسیلی، ویلز سے تعلق رکھنے والے سنگر برائن ٹیرفل، برطانوی گلوکارہ فرییا رائیڈنگز اور کلاسیکی موسیقار الیکسس فرنچ فن کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاج پوشی کے موقعے پر گانے والوں کے گروپ میں برطانیہ بھر کے بڑے بینڈ اور شوقیہ گلوکار شامل ہیں۔ مثال کے طور پر پناہ گزینوں کا بینڈ، نیشنل ہیلتھ سروسز (این ایچ ایس) کا بینڈ، ہم جنس پرستوں اور خواجہ سرا گلوکار اور قوت سماعت سے محروم افراد پر مشتمل گلوکاروں کے گروپ بھی پرفارم کریں گے۔

سرکاری طور پر شاہ چارلز سوم کی تاج پوشی اتوار (چھ مئی) کو ہو گی۔ ویسٹ منسٹر ایبے میں ہونے والی تقریب میں دو ہزار مہمان شرکت کریں گے جن میں شاہی خاندان کے سرکردہ افراد، مشہور شخصیات، اداکار اور سیاست دان شامل ہیں۔ تقریب کا اہتمام کینٹربری کے آرچ بشپ کریں گے۔

بکنگھم پیلس کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی ’دیرینہ روایات اور شان و شوکت میں بنیادوں کے ساتھ بادشاہ کے موجودہ کردار کی عکاسی کرے گی اور مستقبل کی جھلک دکھائے گی۔‘

بادشاہ تقریب کے سب سے مقدس حصے کو ترک نہیں کریں گے یعنی بادشاہ کا اپنے جسم پر تیل لگانا۔ یہ روایت اتنی مقدس ہے کہ ملکہ الزبتھ کی جانب سے اس رسم کی ادائیگی کو عوام کی نظروں سے پوشیدہ رکھا گیا اور یہ انکشاف ہوا ہے کہ چارلز بھی ایسا ہی کریں گے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فن