کیا ملکہ کمیلیا چارلس کی تاج پوشی پر کوہ نور کا تاج پہنیں گی؟

یہ تاج خاص طور پر 1937 میں بادشاہ جارج ششم کی تاج پوشی کے دوران ان کی اہلیہ الزبتھ کے لیے تیار کیا گیا تھا جس میں دنیا کا مشہور ترین کوہ نور ہیرا جڑا ہوا ہے۔

برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلیا چھ نومبر 2012 کو میلبورن میں گھوڑوں کی دوڑ کے آخری مراحل دیکھ رہے ہیں (پول/اے ایف پی/ ولیم ویسٹ)

برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کے موقع پر ان کی اہلیہ یعنی ملکہ کنسورٹ شاید کوہ نور ہیرے سے مزین تاج نہ پہنیں کیوں کہ اس سے ’دردناک یادیں‘ واپس لوٹ سکتی ہیں۔

یہ تاج خاص طور پر 1937 میں بادشاہ جارج ششم کی تاج پوشی کے دوران ان کی اہلیہ الزبتھ (ملکہ الزبتھ دوم کی والدہ) کی تاج پوشی کے لیے تیار کیا گیا تھا جس میں دنیا کا مشہور ترین کوہ نور ہیرا جڑا ہوا ہے۔

یہ ایک تاریخی خزانہ ہے جسے ایسٹ انڈیا کمپنی نے 1849 میں ہندوستان سے ضبط کر کے ملکہ وکٹوریہ کو پیش کیا تھا اور اسے شاہی زیورات کا حصہ بنا دیا گیا تھا۔

انڈیا میں اس حوالے سے ایک مہم چلائی گئی ہے جس میں کوہ نور کو برطانیہ سے واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے حالانکہ افغانستان اور پاکستان بھی اس نایاب ہیرے پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں۔

مقامی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان نے رواں ہفتے جاری ایک بیان میں کہا: ’ملکہ کمیلیا کی تاج پوشی کے لیے استعمال ہونے والے کوہ نور سے نوآبادیاتی ماضی کی تلخ یادیں وابستہ ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا: ’زیادہ تر انڈینز کو جابرانہ ماضی بہت کم یاد ہے۔ ہندوستانیوں کی پانچ سے چھ نسلیں پانچ صدیوں سے زیادہ عرصے تک متعدد غیر ملکی حکمرانوں کے تسلط کا شکار بنیں۔‘

ان کے بقول: ’جیسے ملکہ الزبتھ دوم کی موت اور نئی ملکہ کمیلیا کی تاج پوشی اور کوہ نور سے مزین تاج کے استعمال جیسے حالیہ واقعات انڈیا کے شہریوں کو ہندوستان میں برطانوی سلطنت کے دنوں کی یاد دلاتے ہیں۔‘

بکنگھم پیلس نے اس حوالے سے دی انڈپینڈنٹ کی جانب سے تبصرے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔

اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ نئے بادشاہ چارلس کی تاج پوشی چھ مئی 2023 کو ہفتے کے دن ہوگی۔

کمیلیا کو بادشاہ کی تخت نشنی اور ملکہ الزبتھ دوم کی موت کے آٹھ ماہ بعد لندن کے ویسٹ منسٹر ایبی میں چارلس دوم کے ساتھ ہی ملکہ کا تاج پہنایا جائے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شاہی محل نے اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تقریب ’قدیم روایات اور جشن سے جڑی ہو گی لیکن یہ بادشاہ کے موجودہ کردار اور مستقبل کی آئینہ دار بھی ہو گی۔‘

تاج پوشی کی تقریب میں بادشاہ چارلس سوم کا بپتسمہ کیا جائے گا، انہیں تاج پوشی کی انگوٹھی اور شاہی عصا دیا جائے گا آخر میں سینٹ ایڈورڈ کا تاج پہنایا جائے گا جس کے بعد تاریخی تقریب کے دوران (بادشاہ کی دراز عمری کے لیے) دعا کی جائے گی۔

اسی تقریب میں کمیلیا کا بھی بپتسمہ کیا جائے گا اور تاج پہنایا جائے گا بالکل اسی طرح جیسے 1937 میں بادشاہ جارج ششم کی تاج پوشی پر دا کوئین مدر کو ملکہ کا تاج پہنایا گیا تھا۔

شاہی خاندان کے کچھ پرستار نئے بادشاہ کی تاج پوشی کی تاریخ سے پریشان ہیں کیوں کہ اسی دن چارلس کے پوتے آرچی کی سالگرہ بھی ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ