’ڈیل تقریباً پکی:‘ میسی سعودی عرب میں کھیلنے کو تیار

باخبر ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ ارجنٹینا کے سپر سٹار میسی اگلے سیزن میں ایک 'بڑے' معاہدے کے تحت سعودی عرب میں کھیلیں گے۔

میسی نے بارسلونا میں شاندار دور کے بعد پیرس میں دو خراب سیزن گزارے ہیں (اے ایف پی)

ارجنٹینا کے سپر سٹار لیونل میسی اگلے سیزن میں ایک 'بڑے' معاہدے کے تحت سعودی عرب میں کھیلیں گے۔

اس پیش رفت سے باخبر ایک ذرائع نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا ’میسی کے ساتھ ڈیل پکی ہو گئی ہے۔ وہ اگلے سیزن میں سعودی عرب میں کھیلیں گے۔‘
ذرائع  نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر معلومات دیں لیکن کسی کلب کا نام نہیں لیا۔ ذرائع نے، جو بات کرنے کے مجاز نہیں تھے، مزید بتایا، ’معاہدہ غیر معمولی ہے۔ یہ بہت بڑا ہے۔ ہم بس کچھ معمولی تفصیلات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔‘
میسی کے موجودہ کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) سے جب تبصرے کے لیے کہا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ فٹ بالر کے ساتھ 30 جون تک معاہدہ رہے گا۔
پی ایس جی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کلب ان کے معاہدے کی تجدید کرنا چاہتا تو یہ پہلے ہی ہو چکا ہوتا۔
35 سالہ ورلڈ کپ فاتح کو ایک قطری کی ملکیت پی ایس جی نے گذشتہ ہفتے سعودی عرب کے غیر مجاز دورے پر معطل کر دیا تھا۔ میسی سعودی عرب کے سیاحت کے سفیر ہیں۔
میسی کی آمد اپنے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تیل کی دولت سے مالا مال اس مملکت میں متوقع ہے۔
رونالڈو  نے جنوری میں سعودی پرو لیگ کلب النصر میں شمولیت اختیار کی تھی۔
فوربز کے مطابق رونالڈو کا جون 2025 کے لیے معاہدہ مجموعی طور پر 400 کروڑ یوروز (439 کروڑ ڈالر) سے زیادہ ہے، جس کے باعث وہ دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں معاہدے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کی جانب سے کیے جا رہے ہیں جو دنیا کے سب سے بڑے خودمختار دولت فنڈز میں سے ایک ہے جس کے اثاثوں کی مالیت 620 ارب ڈالر سے زائد ہے۔
ذرائع نے کہا، ’جیسا کہ اب ہم عالمی معیار کے کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دینے کی ترکیب جانتے ہیں تو ان مذاکرات میں اتنا وقت نہیں لگا جتنا رونالڈو کے ساتھ مذاکرات میں لگا۔ پیسہ ایک ہی جگہ سے آیا ہے۔ پی آئی ایف۔‘
رونالڈو کی آمد سے میدان میں وہ اثر نہیں پڑا جس کی النصر کو امید تھی۔

وہ سعودی پرو لیگ ٹیبل میں سرفہرست پوزیشن کھو چکے اور کنگز کپ اور سپر کپ میں دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ فرانسیسی کوچ روڈی گارسیا اپریل میں چلے گئے تھے۔

جون میں 36 سال کی عمر تک پہنچنے والے میسی نے بارسلونا میں شاندار دور کے بعد پیرس میں دو خراب سیزن گزارے ہیں۔

 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے بارسلونا میں چار چیمپیئنز لیگ اور 10 لا لیگا ٹائٹل جیتے ہیں اور اب بھی شائقین ان کی تعریف کرتے ہیں۔
ریکارڈ سات بار ورلڈ پلیئر آف دی ایئر  نے، کائلیان ایمباپے اور نیمار پر مشتمل بہترین اٹیک کے ساتھ پہلے سیزن میں صرف 11 گول سکور کیے اور پی ایس جی کو لیگ ون کا ٹائٹل دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
لیکن پی ایس جی پہلی بار چیمپیئنز لیگ جیتنے کے قریب نہیں پہنچ سکا اور اسے آخری 16 میں مقابلوں میں سے دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
گذشتہ ہفتے پی ایس جی کے سیاہ پوش مظاہرین نے میسی، نیمار اور اطالوی مڈ فیلڈر مارکو ویراٹی کو نشانہ بناتے ہوئے نعرے بازی کی تھی۔
گذشتہ ہفتے سیاہ پوش پی ایس جی مظاہرین نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے میسی، نیمار اور اطالوی مڈفیلڈر ویراٹی کو نشانہ بناتے ہوئے نعرے بازی کی۔
غصے سے بھرپور یہ مناظر دسمبر کے اس مناظر کے متضاد تھے، جب انہوں نے دوحہ میں فرانس کو ہرا  کر ارجنٹینا کو ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچایا تھا۔
قطر کے امیر نے ٹرافی کی تقریب میں انہیں روایتی لباس پہنایا تھا جو پی ایس جی کے ذریعے فٹ بال اور میسی کے بینک اکاؤنٹ میں آنے والی دولت کی یاد دلاتا ہے۔
whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال