خاتون کو 13 سال پہلے ٹوائلٹ میں گرنے والی انگوٹھی مل گئی

ایک امریکی خاتون کو بالآخر تقریباً 13 برس بعد شادی کی وہ انگوٹھی مل گئی جو انہوں نے غلطی سے ٹوائلٹ میں بہا دی تھی۔

یہ انگوٹھی سٹرینڈ کو ان کے شوہر نے 2010 میں ان کی 33 ویں سالگرہ کے موقعے پر تحفہ دی تھی (سکرین گریب/میٹروپولیٹن)

امریکی ریاست مینیسوٹا کی رہائشی خاتون کو بالآخر تقریباً 13 برس بعد شادی کی وہ انگوٹھی مل گئی جو انہوں نے غلطی سے ٹوائلٹ میں بہا دی تھی۔

جب 71 سالہ میری سٹرینڈ کو اس ہفتے روجرز کے علاقے میں میٹروپولیٹن کونسل آفس میں سونے اور ہیرے کی انگوٹھی دی گئی تو ان کے منہ سے نکلا ’اوہ خدا یہ میری انگوٹھی ہے۔ اسے دوبارہ دیکھ کر خوشی ہوئی۔‘

جڑواں شہروں میں میٹروپولیٹن کونسل کے گندے پانی کو صاف بنانے والے کارکنوں کو مارچ میں ایک پلانٹ میں کام کرتے ہوئے چھینی اور کلیمپ کے ساتھ گندگی میں دبی ہوئی انگوٹھی ملی تھے۔

کونسل کو لوگوں کی طرف سے سینکڑوں دعوے موصول ہوئے کہ ان کی انگوٹھی گم ہو چکی ہے لیکن آخر کار کونسل پرانی تصاویر اور جیولر پال ہارٹکوسٹ کی مدد سے انگوٹھی کی اصل مالک کو تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

سٹرینڈ نے بتایا ان کی بیٹی نے یہ انگوٹھی ٹیلی ویژن پر اس وقت دیکھی جب ڈبلیو سی سی او ٹیلی ویژن نے کونسل کے عہدے داروں کے بارے میں ایک خبر نشر کی، جنہیں امید تھی کہ وہ انگوٹھی کے حقیقی مالک کو تلاش کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ ’میری بیٹی نے مجھے فون کیا اور کہا کہ 'ماں آپ اس پر کبھی یقین نہیں کریں گی لیکن میں نے ابھی فرینک ویسلارو کو آپ کی انگوٹھی کے بارے میں خبر دیتے ہوئے دیکھا ہے۔‘

میٹروپولیٹن کونسل کے مینٹیننس مینیجر جان ٹیئرنی نے کہا کہ انہیں ’امید ہے کہ ہمیں کوئی مل جائے گا اور میں ان دونوں خواتین کو دیکھ کر خوش ہوں۔‘

یہ انگوٹھی سٹرینڈ کو ان کے شوہر ڈیوڈ نے 2010 میں ان کی 33 ویں سالگرہ کے موقعے پر تحفہ دی تھی۔

جوڑے کی شادی کو 46 سال ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انگوٹھی ٹھیک سے فٹ نہیں تھی اور اسے پہننے کے چند ماہ بعد انگوٹھی ٹوائلٹ میں گر گئی۔

ٹوائلٹ میں بہہ جانے والی انگوٹھی سٹرینڈ کو 2010 میں کے شوہر ڈیوڈ نے شادی کی 33 ویں سالگرہ کے موقعے پر انہیں تحفے میں دی تھی۔ ان کی شادی کو 46 سال گزر چکے ہیں۔

سٹرینڈ کا کہنا تھا کہ انگوٹھی انہیں ڈھیلی تھی اور اسے پہنے رکھنے کے چند ماہ بعد انگوٹھی ٹوائلٹ میں جا گری۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انگوٹھی کس طرح گم ہوئی اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے سٹرینڈ نے بتایا کہ ’میں وہاں کھڑی اپنے ہاتھ دھو رہی ہوں۔ میں آگے بڑھی پانی چلایا اور دیکھا کہ یہ انگوٹھی پانی میں گر کر گھومنا شروع ہو گئی ہے۔‘

’میں نے انگوٹھی کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ پانی کے ساتھ بہہ گئی۔‘

خاتون کے شوہر نے، جو بتایا جاتا ہے کہ سینیٹری کا کاروبار کرتے ہیں، انگوٹھی تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن ان کی مہارت بھی ناکام رہی۔

سٹرینڈ کے بقول: ’ہم نے ایک کیمرہ پانی کے پائپ میں ڈالا۔ گندے پانی میں استعمال ہونے والا کیمرہ 200 فٹ نیچے تک گیا اور ہمیں کچھ بھی نظر نہ آیا۔ بس اتنی بات ہے۔ ہم انگوٹھی کو بھول گئے۔‘

13سال تک گندے پانی میں رہنے کے بعد اگرچہ انگوٹھی کی حالت ایسی نہیں کہ اسے پہنا جا سکے، لیکن سٹرینڈ کا کہنا تھا کہ ’بس انہیں خوشی ہے کہ انگوٹھی انہیں واپس مل گئی کیوں کہ آپ اسے ٹھیک کروا سکتے ہیں۔‘

پتہ چلا ہے کہ سٹرینڈ ماضی میں بھی انگوٹھیاں گم کرتی رہیں ہیں۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اس سے قبل سٹرینڈ نے منگنی کی اصلی انگوٹھی اور وہ انگوٹھی گم کر دی تھی جس پر پانچ نیلم جڑے ہوئے تھے۔ یہ انگوٹھی انہیں ان کے ساتھ کام کرنے والوں نے کرسمس کے موقعے پر تحفے میں دی تھی۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ