’فتح کی علامت:‘ لندن میں کوہِ نور کی نمائش

کوہ نور ہیرا مغل شہنشاہوں، ایران کے بادشاہوں، افغانستان کے امیروں اور سکھ مہاراجوں کی ملکیت رہا ہے۔ اسے ایسٹ انڈیا کمپنی نے 1849 میں معزول مہاراجہ دلیپ سنگھ سے لے کر ملکہ وکٹوریہ کو دیا۔

19 ستمبر، 2022 کی اس تصویر میں برطانیہ کے شاہی تاج کو ملکہ برطانیہ کے تابوت کے اوپر رکھے دیکھا جا سکتا ہے(اے ایف پی)

برطانیہ کے ہسٹورک رائل پیلس (ایچ آر پی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج (بروز جمعہ) سے ٹاور آف لندن میں نئی نمائش کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں کوہ نور ہیرے کو ’فتح کی علامت‘ کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

ویب سائٹ لائیومنٹ ڈاٹ کام کے مطابق نمائش کے دوران تاج میں جڑے جواہرات کی تاریخ اور ان کے ماخذ کے بارے میں بتایا جائے گا۔ کوہ نور کے متنازع سامراجی ماضی کے بارے میں وضاحت کی جائے گی۔ یہ بھی بتایا جائے گا یہ ہیرا تاج برطانیہ کے جواہرات میں کس طرح شامل ہوا۔

قبل ازیں کوہ نور ہیرا مغل شہنشاہوں، ایران کے بادشاہوں، افغانستان کے امیروں اور سکھ مہاراجوں کی ملکیت رہا ہے۔ اسے ایسٹ انڈیا کمپنی نے 1849 میں معزول مہاراجہ دلیپ سنگھ سے لے کر ملکہ وکٹوریہ کو دیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ٹاور آف لندن کی میڈیا مینیجر سوفی لیمگانن کا کہنا ہے کہ ’فتح کی علامت کے طور پر اس ہیرے کی تاریخ طویل ہے جو کئی ہاتھوں سے گزر چکا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

برطانیہ کے اخبار ’ٹیلی گراف‘ کے مطابق بکنگھم محل نے کہا ہے کہ انگریزوں نے ہندوستان سے کوہ نور ہیرا لے لیا تھا، انگریزوں کو دیا نہیں گیا تھا۔

ٹاور آف لندن نمائش کی انتظامیہ کے مطابق نمائش میں کوہ نور ہیرے کی تاریخ کے بارے میں بتایا جائے گا۔ نمائش کے منتظمین کا کہنا ہے کہ عوام نے ہیرے کے حوالے سے حقائق کو ’زیادہ شفاف‘ بنانے کا مطابہ کیا تھا۔

نئی وضاحتوں میں خاکہ پیش کیا گیا ہے کہ کس طرح برطانوی فوجیوں نے 1849 میں سکھ سلطنت کے 10 سالہ مہاراجہ کو جنگ کے مالِ غنیمت کے طور پر 105 قیراط کا ہیرا حوالے کرنے پر مجبور کیا گیا۔

ملکہ وکٹوریہ کو یہ ہیرا باقاعدہ طور پر 1850 میں برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی نے دیا۔ ایسٹ انڈیا کمپنی برصغیر پاک و ہند کے بڑے علاقوں پر اپنی ڈھائی لاکھ سپاہیوں پر مشتمل نجی فوج کے ساتھ حکمرانی کرنے آئی۔ تب سے یہ ہیرا برطانوی شاہی خاندان کے پاس ہے۔

دی انڈپینڈنٹ کے مطابق چھ مئی کو برطانیہ کے شاہ چارلز ثانی کی تاج پوشی میں کوین کنسورٹ کمیلا نے متنازع کوہ نور یا اس کی نقل والا تاج نہیں پہنا بلکہ اس کی بجائے انہوں نے ملکہ میری کا تاج پہنا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ