کراچی: طلبہ کا ’اشاروں‘ اور ’جسمانی حرکات‘ سے اداکاری کا مظاہرہ

کراچی میں ہونے والے اس فزیکل تھیٹر کے لیے طلبہ کو امریکی فزیکل تھیٹر انسٹرکٹر ہانا گاف نے تربیت دی۔

کراچی میں آرٹس کونسل کی جانب سے حال ہی میں پہلی بار فزیکل تھیٹر ڈسپلے کیا گیا جس میں تھیٹر اکیڈمی کے طلبہ نے حصہ لیا۔

اس فزیکل تھیٹر کے لیے طلبہ کو امریکی فزیکل تھیٹر انسٹرکٹر ہانا گاف نے تربیت دی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امریکی انسٹرکٹر ہانا گاف گذشتہ دو ماہ سے آرٹس کونسل کراچی کی تھیٹر اکیڈمی کے طلبہ کو اداکاری کی کلاسز دے رہی ہیں۔

ہینا گاف نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فزیکل تھیٹر اداکاری کی وہ قسم ہے جس میں بنا کسی سکرپٹ کے صرف اشاروں، جسمانی حرکات اور تاثرات کے ذریعے اداکاری کی جاتی ہے۔

طلبہ نے جوکر اور کلاؤن جیسے مختلف کرداروں کا روپ دھار کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور فزیکل تھیٹر ڈسپلے میں مختلف کہانیاں اور رقص پیش کیا۔

اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، امریکی قونصل خانے کے پبلک افیئرز آفیسر لی مکمینس سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی آرٹ