مصری سکیورٹی اہلکار کی فائرنگ سے تین اسرائیلی فوجی ہلاک: فوج

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’حملہ آور مصری سکیورٹی فورسز کا اہلکار ہے۔‘ جبکہ مصر نے بھی تصدیق کی ہے کہ ’اسرائیلی بارڈر پر فائرنگ کے واقعے میں سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار مارا گیا ہے۔‘

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مصر کی سرحد پر ہفتہ کو مصری سکیورٹی فورسز کے اہلکار کے ساتھ فائرنگ کے ایک غیر معمولی واقعے میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’حملہ آور مصری سکیورٹی فورسز کا اہلکار ہے۔‘ جبکہ مصر نے بھی تصدیق کی ہے کہ ’اسرائیلی بارڈر پر فائرنگ کے واقعے میں سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار مارا گیا ہے۔‘

فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں ابتدائی طور پر کہا گیا تھا کہ ’دو اسرائیلی فوجی، جن میں ایک مرد اور ایک خاتون اہلکار شامل تھیں، سرحد کے قریب براہ راست فائرنگ میں مارے گئے۔‘

تاہم بعد میں فوج کی جانب سے جاری ایک اور بیان میں تیسرے اسرائیلی فوجی کے ہلاک ہونے کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

اے ایف پی کے مطابق میڈیا پر حملے کی رپورٹس نشر ہونے کے باوجود اسرائیلی فوج نے ابتدائی طور پر اموات کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا تھا تاہم بعد میں مارے جانے والے اہلکاروں کے اہل خانہ کو مطلع کیا گیا تھا۔

فوج نے مزید کہا ہے کہ حملے کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے سرحد کے قریب ’اسرائیلی علاقے میں ایک حملہ آور کو فائرنگ کر کے مار ڈالا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان کے مطابق: ’تھوڑی دیر قبل اسرائیلی علاقے میں ایک حملہ آور کے ساتھ تصادم کے دوران فوجیوں نے براہ راست فائرنگ کا جواب دیا اور حملہ آور کو مار گرایا۔‘

فوج کے ترجمان نے ’حملہ آور‘ کی موت کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے مارے گئے مبینہ حملہ آور کے بارے میں مزید تفصیلات بتانے سے انکار کیا تھا۔

تاہم خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس کے تین فوجیوں کو ہلاک کرنے والا مسلح شخص مصری سکیورٹی فورسز کا اہلکار ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات مصری آرمی کے تعاون سے کی جا رہی ہیں اور اسرائیلی فوجی علاقے میں مزید ’حملہ آوروں‘ کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کر رہے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا