لائیو: آج رات تک 50 ہزار افراد کے انخلا کا ہدف، وزیر اعلیٰ سندھ

سمندری طوفان کی وجہ سے سیلاب اور شدید ہواؤں کے خطرے کے پیش نظر پاکستان کی ساحلی پٹی سے آبادی کے انخلا میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاکستان فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔

12 جون 2023 کو کراچی ساحل پر موجود نیوز کیمرا مین (اے ایف پی)

پاکستان میں حکام کا کہنا ہے کہ بپر جوئے نامی سمندری طوفان کیٹیگری تھری میں تبدیل ہو گیا ہے جس کے باعث چلنے والی تیز ہواؤں کی رفتار کم ہو کر 140 سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ اور آندھی کی رفتار 170 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گئی ہے۔

سمندری طوفان کراچی سے470 کلو میٹر جنوب میں،ٹھٹھہ سے 460 کلو میٹر جنوب میں اور اوڑمارہ سے 570 کلو میٹر جنوب مشرق میں پہنچ گیا ہے۔

توقع ہے کہ طوفان بدھ تک شمال کی طرف بڑھتا رہے گا اور جمعرات کی سہ پہر مشرق کی طرف مڑ کر کیٹی بندر، سندھ کی ساحلی پٹی اوربھارتی گجرات کے ساحل سے ٹکرائے گا۔

طوفان سے متاثر ہونے والے علاقوں میں ٹھٹھہ، بدین، سجاول، تھرپار کر، کراچی، میرپور خاص، عمر کوٹ، حیدر آباد، اوڑمارہ، ٹنڈوالہ یار خان اور ٹنڈومحمدخان شامل ہیں۔

پاکستان اور انڈیا میں سمندری طوفان کے سبب ساحلی علاقوں سے لوگوں کی محفوظ علاقوں کی جانب منتقلی جاری ہے اور ہنگامی حالت سے نمٹنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ماحولیات