انگلینڈ کا ’بیز بال‘ حال ہی میں کرکٹ کی دنیا کا حصہ بنا اور دیکھتے ہی دیکھتے مختلف ٹیموں نے اس جارحانہ کرکٹ برانڈ کو اپنانے میں دیر نہیں کی اور یوں لگا جیسے دھندلاتی ہوئی ٹیسٹ کرکٹ میں دوبارہ سے جان پڑ گئی ہو۔
پاکستانی کرکٹ شائقین کو گلہ تھا کہ پاکستان جارحانہ گیم نہیں کھیلتی۔ انہیں سری لنکا کے خلاف سیریز میں پاکستانی کرکٹ کا ایک نیا برانڈ دیکھنے کو ملا جسے شائقین ’پاک بال‘ کا نام دے رہے ہیں۔
اسی ’پاک بال‘ کے تحت پاکستان نے کولمبو میں ہونے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں سری لنکا کو ایک اننگز اور 222 رنز کی بھاری شکست سے دوچار کیا۔
اس ’پاک بال‘ کا مظاہرہ سری لنکا کے خلاف حالیہ سیریز سے بخوبی ہو جاتا ہے، جہاں دونوں میچوں میں پاکستانی بلے بازوں نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔
دوسرے ٹیسٹ میچ سری لنکا کے خلاف پاکستان ٹیم نے 28.3 اوورز میں 145 رنز بنائے اور رن ریٹ پانچ فی اوور سے بھی اوپر چلا گیا۔
پاک بال؟
اس سے قبل پاکستان نے 12 ماہ میں ایک بھی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا تھا۔ چند ماہ قبل ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ کی انتہائی جارحانہ کرکٹ کے باعث پاکستان کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا جو ان کے لیے یقیناً ایک شدید جھٹکے سے کم نہیں تھا۔
انگلینڈ کی اس حکمتِ عملی کو ’باز بال‘ (Bazball) کا نام دیا گیا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے خالق انگلینڈ کے کوچ برینڈم میکلم ہیں اور ان کا نک نیم ’باز‘ ہے۔
شاید انگلینڈ کے ہاتھوں اس جھٹکے بعد پاکستانی ٹیم کے کرتا دھرتاؤں نے فیصلہ کیا کہ وہ بھی روایتی انداز چھوڑ کر جارحیت اپنائیں۔
اب اس نئے انداز کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں۔ پاکستان نے سری لنکا کو آؤٹ کلاس کر دیا ہے اور اب وہ ٹیسٹ کرکٹ کی چیمپیئن شپ میں بھی پہلے پائیدان پر پہنچ گئے ہیں۔
شائقین کو امید ہے پاکستانی کرکٹ ٹیم ’پاک بال‘ کا یہی انداز آگے آنے والے میچوں میں بھی اپنائے گی۔
دوسرے ٹیسٹ میں جیت کے بعد سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی ’پاک بال‘ کے نام کی توثیق کر دی۔
Is #PakBall becoming a bit of a thing?
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) July 24, 2023
جہاں ایک طرف پاکستان ٹیم دھواں دار بیٹنگ کر رہی تھی وہیں بولرز بھی سری لنکن بیٹرز کو آڑے ہاتھوں لیے ہوئے تھے۔ دوسری اننگز میں 576 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کرنے کے بعد جب سری لنکن بلے باز میدان میں اترے تو کسی نے سوچا نہ تھا کہ نعمان علی سری لنکن بیٹنگ کے گلے پڑ جائیں گے۔ یکے بعد دیگرے نعمان نے سری لنکن بیٹرز پر یوں برسے جیسے یہاں مون سون کی بارشیں برس رہی ہیں اور یوں نعمان علی کی سات وکٹیں سری لنکا کو لے ڈوبیں۔
نعمان علی کی شاندار بولنگ کی بدولت وہ اس وقت ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں اور کرکٹ شائقین ان کی تعریف کیے بنا رہ نہیں پا رہے۔
عثمان نامی صارف اپنی ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ ’نومی چاچا اس میچ کے بعد کیک نہیں کاٹیں گے، پوری بیکری کاٹ دیں گے۔‘
nomi chacha will not cut a cake after this match, he will cut the whole damn bakery pic.twitter.com/goZorBG3ru
— عثمان (@usmssss) July 27, 2023
سدریش خان اپنی ٹویٹ میں نعمان علی کے بارے میں لکھتے ہیں کہ ’آج مکمل نومی۔نیشن‘
Complete NOMI-nation today! #SLvPAK pic.twitter.com/aXIqX2Qjs3
— Sudrish Khan (@SudrishK) July 27, 2023
ایک اور صارف لکھتے ہیں کہ ’انہیں پی ایم بنائیں، ان کے نام پر ایک سڑک کا نام رکھیں، ان کے نام پر کسی شہر کا نام رکھیں، ان کا مجسمہ بنایئں۔ حکومت پانچ روپے کے نوٹ کا اعلان کرے جس پر نومی چاچو ہو۔ نومی چاچا کی بالادستی، لیجنڈ‘
5-for for nomi chacha. make him the pm, name a road after him, name a city after him, get him on a statue. government should announce a 5 rupees note with nomi chachu on it. NOMI CHACHA SUPREMACY, LEGEND pic.twitter.com/H3Fi70oAP5
— عثمان (@usmssss) July 27, 2023