گال ٹیسٹ: پاکستان کی حیرت انگیز طور پر زبردست فیلڈنگ

میچ کے پانچویں دن خطرناک سری لنکن سپنروں کے سامنے پاکستان کو ملنے والا 131 رنز کا ہدف بہت مشکل نہیں تو بہت آسان بھی نہیں ہے۔

انعام الحق نے 19 جولائی 2023 کو گال ٹیسٹ میں زبردست کیچ لے کر سری لنکن بلے باز دنیش چندی مل کو آؤٹ کیا (اے ایف پی)

بارش سے متاثر گال ٹیسٹ چوتھے دن دلچسپ مرحلہ میں داخل ہو گیا ہے اور پاکستان کو ایک سال کی مدت کے بعد سری لنکا کے خلاف پہلی جیت کے لیے مزید 83 رنز درکار ہیں، جبکہ اس کی سات وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

روایتی طور پر پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں مشکلات کا شکار رہتی ہے، اس لیے پاکستان کے لیے 131 رنزکا معمولی ہدف بھی آسان نہیں ہے۔

گال ٹیسٹ جو بارش سے متاثر بھی ہوتا رہا، ڈرامائی طور پر اس وقت پاکستان کے حق میں جھک گیا تھا جب میزبان ٹیم اپنی دوسری اننگزمیں غیر معیاری کارکردگی کے سبب پاکستانی بولروں اور فیلڈروں کے شکنجے میں آ گئی۔

پاکستان ٹیم کی پہلی اننگز کی 148 رنز کی سبقت فیصلہ کن ثابت ہوئی جس نے سری لنکا کی بیٹنگ کو سنبھلنے نہیں دیا۔ اس کا سہرا سعود شکیل کے سر ہے جب کی ڈبل سنچری واضح فرق ثابت ہوئی۔

سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز تیسرے دن ہی کر دیا تھا لیکن اننگز چوتھے دن کے اختتام سے پہلے ہی ختم ہو گئی۔

سری لنکا کے اوپنرز ایک بار پھر ناکام ہوئے۔ کپتان کرونارتنے، جن سے بہت توقعات تھیں، ابرار احمد کی گیند پر 20 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ کوشال مینڈس کو نعمان علی نے 18 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر دیا جب کہ تجربہ کار اینجلو میتھیوز بھی نعمان علی کا شکار بنے۔

دنیش چندی مل اور سماواراوکرما کو سلمان علی آغا نے آؤٹ کیا۔ دھننجا ڈی سلوا نے ایک بار پھر شاندار اننگز کھیل کر 82 رنز بنا کر پاکستان کو کسی حد تک مقابلے کے قابل ہدف دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہیں شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

رمیش ڈی سلوا نے دھننجا کا اچھا ساتھ دیا اور 42 رنز بنائے، لیکن وہ ٹیم کو بہتر پوزیشن تک نہیں لے جا سکے۔

سری لنکا کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 279 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دے دیا۔ یہ ہدف بہت مشکل نہیں تو بہت آسان بھی نہیں ہے۔ خاص طور پر اس صورت میں کہ پاکستان کو گال جیسے سپنروں کی جنت کہلائے جانے والی وکٹ پر پانچویں دن سری لنکا کے خطرناک سپنروں کا مقابلہ کرنا ہے۔

پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز بھی اچھا نہیں رہا۔ عبداللہ شفیق ایک بار پھر ناکام رہے وہ آٹھ رنز بنا کر جے سوریا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے

شان مسعود بھی ناکام رہے اور سات رنز بنا کر شارٹ لیگ پر کیچ تھما بیٹھے۔

نعمان علی ایک ایسا دوسرا رن لیتے ہوئے رن آؤٹ ہو گئے جس کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔

کھیل جب ختم ہوا تو پاکستان تین وکٹ کھو کر 48 رنز بنا چکا تھا۔ امام الحق 25 اور بابر اعظم چھ رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

پاکستان کی عمدہ فیلڈنگ

پاکستان کی گال ٹیسٹ میں عمدہ فیلڈنگ رہی اور انہوں نے کئی ناممکن کیچ پکڑ کر کھیل کا رخ بدل دیا۔ امام الحق عبداللہ شفیق اور بابر اعظم نےشانداد کیچ پکڑے۔

پاکستان کی عمدہ فیلڈنگ نے سری لنکا کے اہم بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھلائی جس کی بدولت پاکستان جیت کے قریب پہنچ گیا ہے۔

تاہم میچ کے پانچویں دن، جب وکٹ پر باؤنس غیر ہموار ہے، پاکستانی بلے بازوں کو سنبھل کر کھیلنا ہو گا، ورنہ جے سوریا اور مینڈس ایسے سپنر ہیں جو میچ پر حاوی ہو سکتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ