سری لنکا سیریز: شاہین آفریدی کی ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سینچری

شاہین آفریدی اپنے کیریئر میں اب تک 25 ٹیسٹ کھیل چکے ہیں اور گال میں سری لنکا کے خلاف کھیلا جانے والا یہ ٹیسٹ ان کا 26واں ٹیسٹ ہے۔

16 جولائی 2023، کی اس تصویر میں پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں 100ویں وکٹ حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے(اے ایف پی)

پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100ویں وکٹ حاصل کر لی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں کھیلے جانے والے پہلے میچ کے دوران شاہین آفریدی نے جب سری لنکن اوپنر نیشان مدھشکا کو سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا تو ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی سو وکٹیں مکمل ہو گئیں۔

شاہین آفریدی اپنے کیریئر میں اب تک 25 ٹیسٹ کھیل چکے ہیں اور گال میں جاری یہ ٹیسٹ ان کا 26واں ٹیسٹ ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں شاہین آفریدی کی بہترین پرفارمنس 51 رنز کے عوض چھ وکٹیں ہیں۔ جو انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف حاصل کی تھیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شاہین آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں 25 کی اوسط اور 49 کے سٹرائیک ریٹ سے بولنگ کرتے ہیں۔

شاہین اپنے ٹیسٹ کریئر میں 11 بار چار وکٹیں، چار بار پانچ وکٹیں اور ایک بار دس وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

اس مچ میں سری لنکا کی ٹیم نے ٹاس جیت کے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی اننگز جاری ہے۔

اس میچ کے لیے سری لنکا کی ٹیم میں نیشان مدھشکا، دیمتھ کرونارتنے، کشل مینڈس، انجیلو میتھیوز، دھننجیا ڈی سلوا، دنیش چندی مل، رمیش مینڈس، سدیرا سماراوکرما، پربتھ جیاسوریا، وشوا فرنینڈو اور کسون رجیتھا کو شامل کیا گیا ہے۔

جبکہ پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل، سرفراز احمد، آغا سلمان، نعمان علی، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ