یوٹیوب پریمیم اور میوزک پاکستان میں متعارف

یوٹیوب پریمیم 479 روپے میں دستیاب ہے اور لاکھوں یوٹیوب ویڈیوز کے لیے بیک گراؤنڈ پلے اور آف لائن ڈاؤن لوڈز کے ساتھ اشتہارات کے بغیر تجربہ پیش کرتے ہوئے یوٹیوب میوزک پریمیم کی ممبرشپ بھی شامل ہے۔

ای ایم آئی پاکستان کے چیف آپریٹنگ آفیسر، ذیشان چوہدری نے کہا: ’پاکستان میں یوٹیوب میوزک اور یوٹیوب میوزک پریمیم کا آغاز ملک میں موسیقی کی صنعت کے لیے بہت بڑی پیش رفت ہے (یوٹیوب)

یوٹیوب نے پاکستان میں یوٹیوب میوزک اور یوٹیوب پریمیم کے آغاز کا اعلان کیا ہے جو ایک پیڈ ممبرشپ ہے اور یوٹیوب پر اشتہارات کے بغیر، آف لائن اور بیک گراونڈ پلے کے ساتھ دیکھنے کے تجربے کو بہترین بناتی ہے۔

کراچی میں یوٹیوب کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق یہ ایک نئی میوزک سٹریمنگ ایپ ہے۔

یوٹیوب پریمیم میں اشتہارات کے بغیر اور تسلسل کے ساتھ دیکھنے کا تجربہ، ایپس کے درمیان ملٹی ٹاسکنگ کی غرض سے بیک گراؤنڈ پلے یا لیکچرز اور دیگر تعلیمی ویڈیوز کا دیکھنا، اپنے پسندیدہ شوز اور کنٹنٹ کری ایٹرز کے ڈاؤن لوڈز سے لطف اندوز ہونا شامل ہے چاہے صارف طویل پرواز پر ہو یا محدوسائل کا سامنا کر رہا ہو۔

یوٹیوب پریمیم میں یوٹیوب میوزک پریمیم بھی شامل ہے جو یوٹیوب میوزک پر اشتہارات کے بغیر میوزک، بیک گراونڈ پلے اور ڈاؤن لوڈز پیش کرتا ہے۔

یوٹیوب پریمیم 479 روپے میں دستیاب ہے اور لاکھوں یوٹیوب ویڈیوز کے لیے بیک گراؤنڈ پلے اور آف لائن ڈاؤن لوڈز کے ساتھ اشتہارات کے بغیر تجربہ پیش کرتے ہوئے یوٹیوب میوزک پریمیم کی ممبرشپ بھی شامل ہے۔

ناظرین پریمیم فیملی پلان کے لیے بھی سائن اپ کر سکتے ہیں جوصرف 899 روپے میں دستیاب ہے جس سے وہ اپنے پریمیم ممبرشپ کو اپنے گھر کے پانچ دیگر افراد تک شیئر کر سکتے ہیں۔

یوٹیوب میوزک پریمیم صرف 299 روپے میں دستیاب ہے اور یوٹیوب میوزک پر اشتہارات کے بغیر موسیقی، بیک گراونڈ پلے اور ڈاؤن لوڈز پیش کرتا ہے جبکہ میوزیک فیملی پلان صرف 479 میں دستیاب ہے۔

اہل طلبا پریمیم سٹوڈنٹ پلان کے لیے سائن اپ کر سکتے ہیں جو ویب اور اینڈرائیڈ پر صرف 329 روپے میں اور میوزک پریمیم سٹوڈنٹ پلان صرف 149 روپے میں دستیاب ہے۔

یوٹیوب میوزک، ایک نئی اختراع اور موسیقی کے لیے تیار کردہ ایپ اور ویب پلیئر ہے جس میں آفیشل گانوں، البمز، پلے لسٹس اور آرٹسٹ ریڈیو کے علاوہ یوٹیوب کا ریمکس، لائیو پرفارمنس، کور اور میوزک ویڈیوز کی زبردست کیٹلاگ شامل ہیں۔

یوٹیوب میوزک کے ذریعے، صارفین تازہ ترین ہٹس سن سکتے ہیں، اپنے پسندیدہ گانے تلاش کر سکتے ہیں، موسیقی کی دنیا سے وابستہ رہ سکتے ہیں اور اپنے آلات پر لطف اندوز ہونے کے لیے بہت سارا نیا میوزک دریافت کر سکتے ہیں۔

اگرچہ یہ سب یوٹیوب میوزک میں بلاقیمت بھی دستیاب ہیں لیکن ان کے لیے اشتہارات سے تعاون حاصل کیا جاتا ہے۔ صارفین، یوٹیوب پریمیم میں شامل ہو کر اشتہارات کے بغیر موسیقی کا تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔

پاکستان کے لیے گوگل کے ڈائریکٹر، فرحان ایس قریشی نے کہا:  ’دو ارب سے زیادہ لاگ اِن ناظرین یوٹیوب پر ہر ماہ  عالمی سطح کی میوزک ویڈیو دیکھتے ہیں اور 20 لاکھ سے زیادہ کری ایٹرز اپنی تخلیقی صلاحیتیں دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں۔

’میں بہت خوش ہوں کہ پاکستانی ناظرین کو نیا تجربہ فراہم کرنے کی غرض سے اب یوٹیوب میوزک پریمیم اور یوٹیوب میوزک ملک میں دستیاب ہیں۔

’پاکستان میں 400 سے زائد چینلز کے دس لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں جو سال بہ سال کی بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں جبکہ چھ ہزار سے زائد چینلز کے ایک لاکھ سے زائد سبسکرائبرز جو سال بہ سال کی بنیاد پر 30 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔

’یہ ایک متاثر کن تعداد ہے جو ہمیں یوٹیوب کی اس تیز رفتار ایکوسسٹم کا حصہ بننے اور پاکستانی تخلیقی صنعت کے ساتھ اپنی شراکت جاری رکھنے اور یوٹیوب پریمیم اور یوٹیوب میوزک کے ساتھ اپنے سامعین کی تعداد بڑھانے کے لیے مزید پاکستانی فنکاروں کی حمایت کرنے کے لیے پر جوش بناتا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستانی ناظرین کے لیے یوٹیوب بہترین تفریحی خدمات لاتا ہے جو میوزک ویڈیو کا کانٹینٹ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ مزید مقامی فنکار بھی یوٹیوب پر اپنے کام اور تخلیقات کا اشتراک کر رہے ہیں جیسا کہ میوزک ویڈیو پریمیئرز، یوٹیوب کا خصوصی کانٹینٹ ا ور ممتاز گانوں کی فہرستیں پیش کررہے ہیں اور عالمی سطح پر اپنے مداحوں کی تعداد میں اضافہ کر رہے ہیں۔

ای ایم آئی پاکستان کے چیف آپریٹنگ آفیسر، ذیشان چوہدری نے کہا: ’پاکستان میں یوٹیوب میوزک اور یوٹیوب میوزک پریمیم کا آغاز ملک میں موسیقی کی صنعت کے لیے بہت بڑی پیش رفت ہے۔ ان پلیٹ فارمز کی جانب سے پیش کی جانے والی جدید خصوصیات، جس کے بعد فنکاروں کے لیے اپنے سامعین کی تعداد میں اضافہ کرنے کی صلاحیت، عالمی سطح پر پاکستانی موسیقی کی ترقی اور خوشحالی کا بہت بڑا موقع فراہم کرتی ہے۔‘

کوک سٹوڈیو پاکستان کے کیوریٹر اور پرؤڈیوسر زلفی نے کہا: ’بطور ویور اور میوزک پروڈیوسر یوٹیوب میری اولین ترجیح رہا ہے۔ یوٹیوب ہمیں پاکستانی میوزک کمیونٹی کو دنیا سے جوڑنے میں مدد کرتا ہے، نئے سامعین تک پہنچاتا ہے اور دنیا بھر میں موسیقی کے شائقین کے درمیان مطابقت پیدا کرتا ہے۔ یوٹیوب میوزک کا پاکستان میں آنا، اس شاندار ملک کے تمام موسیقاروں، فنکاروں اور شائقین کے لیے ایک نعمت ہے اور میں یہ دیکھنے کے لیے بیتاب ہوں کہ کیسے پاکستانی میوزک انڈسٹری یوٹیوب پر دنیا کو اپنی صلاحیتوں سے حیران کرتی ہے۔‘

یوٹیوب میوزک ایپ کو گوگل پلے اٹور اور iOS ایپ سٹور سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی موسیقی