ایشین گیمز: پاکستان اور انڈیا ویمنز کرکٹ کے سیمی فائنل میں

پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں چین کے شہر ہانگ زہو میں کھیلے جانے والے ایشین گیمز کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ کے سیمی فائنلز میں پہنچ گئیں۔

12 فروری، 2023 کو انڈیا کی بیٹر جمیمہ روڈریگس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف شاٹ کھیلتے ہوئے۔ پاکستانی کھلاڑی منیبہ علی وکٹ کیپنگ کر رہی ہیں(اے ایف پی/روجر بوش)

پاکستان اور انڈیا کی خواتین کرکٹ ٹیمیں چین میں کھیلے جانے والے ایشین گیمز کے ٹی ٹوئنٹی کپ کے سیمی فائنلز میں پہنچ گئیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعرات کو چین کے شہر ہانگ زہو میں بارش کے باعث دونون ٹیمیں کے میچ مکمل طور پر کھیلے نہ جا سکے لیکن اس کے باوجود پاکستان اور انڈیا کی خواتین کرکٹ ٹیمیں ٹورنامنٹ کی چار سرفہرست ٹیموں میں شامل ہیں۔

ملائیشیا کے خلاف کھیلے جمعرات کو جانے والے میچ میں انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دو وکٹوں پر 173 رنز بنائے لیکن انڈین ٹیم بارش کے باعث اپنے مقررہ 20 اوورز میں سے صرف 15 اوورز ہی کھیل سکی۔

جواب میں ملائیشیا کی بلے بازی شروع ہی ہوئی تھی کہ بارش پھر واپس آ گئی اور میچ کو بے نتیجہ ختم کر دیا گیا۔

جس کے بعد انڈیا کو بین الااقوامی کرکٹ میں بہتر رینکنگ کے باعث سیمی فائنل تک رسائی مل گئی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دوسری جانب پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان میچ بارش کے باعث شروع ہی نہ ہو سکا اور پاکستان کو بھی انڈیا ہی طرح اچھی رینکنگ کی وجہ سے سیمی فائنل تک رسائی مل گئی۔

اب انڈیا جمعے کو بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلے جانے میچ کے فاتح کا سامنا سیمی فائنل میں کرے گا جبکہ پاکستان سیمی فائنل میں سری لنکا یا تھائی لینڈ سے مدمقابل ہو گا۔

ملائیشیا کے خلاف میچ میں انڈیا کی جمیمہ روڈریگس نے 29 گیندوں پر 47 رنز بنائے جبکہ شیفالی ورما نے 39 گیندوں پر 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اس سے قبل ایشین گیمز میں دو بار (گوانگ زہو 2010 اور انچیون 2014) کرکٹ کو شامل کیا گیا ہے اور دونوں بار پاکستان نے اس کھیل میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔

جبکہ 2018 میں جکارتہ میں کھیلے جانے والے ایشین گیمز میں کرکٹ کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ