اب سندھ حکومت کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے پنجاب نہیں جانا پڑے گا

سندھ کی پہلی فورنزک لیبارٹری جامعہ کراچی میں کھل گئی ہے جو ایک ماہ میں سو تجزیات کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کراچی میں جامعہ کراچی کے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فار مالیکیولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ کے تحت سندھ میں پہلی جدید فورنزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری قائم کی گئی ہے۔

یہ سندھ میں اپنی نوعیت کی پہلی اور پاکستان میں دوسری ڈی این اے فورنزک لیبارٹری ہے جسے جمیل الرحمٰن سینٹر فار جینومکس ریسرچ میں قائم کیا گیا ہے۔

اس لیبارٹری کی مدد سے دہشت گردی اور ریپ جیسے جرائم میں ملوث افراد کی شناخت میں بے حد مدد ملے گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

چھ ماہ کی مدت میں قائم ہونے والی اس لیب میں ایک ماہ میں سو نمونوں کے تجزیات کیے جاسکتے ہیں۔ یہ منصوبہ سندھ فارنسک اتھارٹی کا حصہ ہے۔

حکومتِ سندھ کی جانب سے جامعہ کراچی کے تحت چلنے والے ادارے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر کو ایک جدید فورنزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیب قائم کرنے کے لیے 22 کروڑ روپے دیئے گئے تھے۔

اس لیب کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس لیبارٹری کا موازنہ دنیا کہ کسی بھی جدید فورنزک لیب سے کیا جاسکتا ہے اور اس لیب میں جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد پر ڈی این اے فرانزک تجزیہ کیا جاتا ہے۔ 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی