افنان اللہ اور شیرافضل: ’جھگڑا اس پر ہے کہ کس نے کس کی ٹھکائی کی‘

جاوید چوہدری کا یہ پہلا شو نہیں جہاں نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی ہو۔ اس سے قبل بھی فردوس عاشق اعوان اور کئی دیگر ٹاک شوز میں اس قسم کے صورت حال دیکھی گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کے درمیان ایک ٹاک شو میں ہونے والی لڑائی کا ایک منظر (جاوید چوہدری ٹاک شو ویڈیو گریب)

سیاست دانوں کے درمیان بحث اور تلخ کلامی اکثر سوشل میڈیا کی زینت بنتی ہے مگر ان دنوں مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کے درمیان ایک ٹاک شو میں ہونے والی لڑائی سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق میزبان جاوید چوہدری کے پروگرام کے دوران سینیٹر افنان اللہ اور شیر افضل مروت کے درمیان عمران خان کے متعلق گفتگو ہوئی جو تلخ کلامی میں بدل گئی اور اچانک شیر افضل مروت نے اٹھ کر ن لیگی سینیٹر کو گھونسے مارنا شروع کر دیے جس کے بعد دونوں آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔ بعد میں ٹی وی کے عملے نے بیچ بچاؤ کروایا۔

میزبان جاوہد چوہدری نے اس واقعے کو یوں بیان کیا ہے کہ ’سین یہ تھا کہ ایک کونے میں شیر افضل مروت نیچے گرے ہوئے ہیں، افنان اللہ ان کے اوپر چڑھے ہوئے ہیں اور انہیں مارتے جا رہے ہیں اور وہ (شیر افضل) انہیں گالیاں دے رہے ہیں اور ساتھ ہی ان کا پاتھ پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ  وہ (افنان) ’پھینٹا‘ لگاتے جا رہے ہیں۔

جاوید چوہدری کا یہ پہلا شو نہیں جہاں نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی ہو۔ اس سے قبل بھی فردوس عاشق اعوان اور کئی دیگر ٹاک شوز میں اس قسم کے صورت حال دیکھی گئی ہے۔

’افنان اللہ نے انہیں جکڑ لیا، اتنا زیادہ جکڑ لیا کہ ہمیں الگ کرنے کے لیے خاصی فورس لگانی پڑ گئی اور وہ انہیں چھوڑ نہیں رہے تھے۔ بہرحال سب نے افنان اللہ کو اٹھانے کی کوشش کی مگر وہ شیر افضل کو چھوڑ نہیں رہے تھے۔ بہت مشکل سے سب نے ان دونوں کو الگ کیا۔‘

دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے ایکس پر دیے گئے پیغام میں کہا کہ ’انہوں نے عمران خان کو گالی دی تھی اس لیے میں نے ان کا ’حساب‘ پورا کر دیا۔ لیکن انہوں نے جاوید چوہدری کے واقعے کی تفصیل کے بیان سے اختلاف کیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اینکر جاوید چوہدری جھوٹے ہیں۔ ’اس سے کبھی توقع نہیں تھی کہ وہ اتنا متعصب اور من گھڑت ہو گا۔ اس نے ایک کہانی گھڑ لی ہے کہ مجھے بلیک بیلٹ افنان کی طرف سے لگنے والی چوٹوں کے لیے ابتدائی طبی امداد دی گئی۔‘

تاہم آج ایک تازہ پوسٹ میں شیر افضل مروت نے ٹی وی کی بجائے اپنا خود ویڈیو لاگ شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔

اس سے قبل ن لیگ کے سینیٹر افنان اللہ نے بھی ایکس پر اپنا موقف شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مروت نے کل ٹاک شو میں مجھ پر حملہ کیا، میں عدم تشدد پر یقین رکھتا ہوں مگر میں نواز شریف کا سپاہی ہوں۔ یہ تمام پی ٹی آئی کے لیے سبق ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سوشل میڈیا صارفین اس لڑائی پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں، مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے حامی جہاں شیر افضل مروت اور افنان اللہ کا دفاع کر رہے ہیں، وہیں کئی صارفین اس لڑائی پر افسوس کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

ایکس کے صارف عاطف توقیر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: ’سیاسی شعور: دو سیاسی جماعتیں اس بات پر جھگڑ رہی ہیں کہ ہمارے بندے نے مخالف بندے کی ٹھکائی کر دی۔ اس معاشرے کی جہت اور منزل دونوں طے ہیں۔‘

محمد عثمان نامی صارف کا کہنا تھا کہ ’یہ معاشرہ نہیں ہجوم ہے اور ہجوم میں ایسا ہی ہوتا ہے۔‘

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ