مسلم لیگ ن کے جلسے میں ہدایات دینے والے کم ہیں: ڈی جے

مسلم لیگ ن نے مینار پاکستان جلسے کے لیے ڈی جے قیصر گڈو کی خدمات حاصل کی ہیں، یہ وہی ڈی جے ہیں جو پی ٹی آئی کے جلسوں میں بھی ساؤنڈ سسٹم اور ترانوں سے کارکنوں کا خون گرماتے رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی پاکستان آمد پر لاہور میں مینار پاکستان گراؤنڈ میں منعقدہ جلسے کے لیے ڈی جے قیصر گڈو کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ یہ وہی ڈی جے ہیں جو پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں میں بھی ساؤنڈ سسٹم سے کارکنوں کا خون گرماتے رہے ہیں۔

ڈی جے قیصر گڈو نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں بتایا کہ وہ کئی سال تک تحریک انصاف کے جلسوں میں ساؤنڈ سسٹم لگاتے رہے ہیں۔ پارٹی ترانے بھی وہ خود بناتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی میں ان کے بنائے گئے ترانوں پر کئی رہنما اپنی مرضی کے مطابق تبدیلیاں کرواتے تھے، مگر مسلم لیگ ن میں صرف مریم اورنگزیب ہی چیک کرتی ہیں۔ اس لحاظ سے مسلم لیگ ن کے جلسے میں سکون اور مرضی سے کام کا موقع مل رہا ہے۔

قیصر گڈو کے مطابق جہاں تک رقم کی لین دین کا تعلق ہے تو انہیں پی ٹی آئی بھی پوری رقم ادا کرتی رہی ہے اور مسلم لیگ ن بھی 75 فیصد رقم پیشگی ادا کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنا کام بہترین کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیڈروں کے خطاب کے ساتھ بیگ گراؤنڈ پارٹی ترانے اور خطاب کے لیے ساؤنڈ کی کوالٹی بہتر ہونے سے جلسے میں چار چاند لگ جاتے ہیں۔

بقول ڈی جے قیصر گڈو: ’ساؤنڈ سسٹم ٹھیک نہ ہو تو شرکا بور ہو کر جلسے سے نکلنا شروع کر دیتے ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان