دبئی: ٹیکنالوجی نمائش میں پاکستانی کمپنیوں کی شرکت

16 سے 20 اکتوبر تک جاری رہنے والی اس نمائش میں ٹیک ڈیسٹینیشن پاکستان کے بینر کے تحت 27 کمپنیوں اور 45 سے زائد سٹارٹ اپس نے حصہ لیا۔

دبئی میں منعقدہ ٹیکنالوجی نمائش جائیٹکس گلوبل 2023 میں پاکستان سے آئی ٹی کمپنیوں اور سٹارٹ اپس نے شرکت کی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ملکی ترقی کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔

16 سے 20 اکتوبر تک جاری رہنے والی اس نمائش میں ٹیک ڈیسٹینیشن پاکستان (Tech Destination Pakistan) کے بینر کے تحت 27 کمپنیوں اور 45 سے زائد سٹارٹ اپس نے حصہ لیا۔

جائیٹکس میں پاکستان پویلین کا افتتاح نگران وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے کیا جبکہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے قونصل جنرل بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈاکٹر عمر سیف نے اس موقعے پر کہا کہ وہ موجودہ حکومت میں ہوتے ہوئے پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ کی ٹھوس بنیاد رکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان سوفٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای ایف) اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے اس سال کے پاکستانی پویلین کی میزبانی کی، جسے وہ اب تک کا ’سب سے بڑا‘ ڈسپلے قرار دیتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس ایونٹ میں ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں کے نمائندے شریک تھے، جن میں سوفٹ ویئر ڈویلپمنٹ، آئی ٹی سروسز، آؤٹ سورسنگ، فن ٹیک، ای کامرس، گیمنگ، اے آئی اور فائبر آپٹکس شامل تھے۔

جائیٹکس 2023 نے پاکستانی کمپنیوں اور سٹارٹ اپس کو صنعت کے لیڈرز، ممکنہ شراکت داروں اور کلائنٹس سے رابطے کی سہولت فراہم کی۔

اس ایونٹ کی کامیابی نے امید فراہم کی کہ پاکستان کی ٹیکنالوجی صنعت کا مستقبل روشن اور منزل زیادہ دور نہیں ہے۔

اس میلے کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ہی مراکش نے اگلے سال مئی میں جائیٹکس طرز کے ایونٹ کے انعقاد جبکہ جرمنی نے 2025 میں سائبر ورلڈ کو اپنے ملک میں لانے کا باقاعدہ اعلان بھی کیا۔

ایونٹ میں روس، انڈیا اور سعودی عرب سے بھی  اے آئی، سکیورٹی اور قابل تجدید توانائی سے متعلق کمپنیوں نے نمائش کی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی