غزہ پر حملوں میں نمایاں اضافہ کر دیا: اسرائیلی فوج

حماس کی حکومت نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں مواصلات اور زیادہ تر انٹرنیٹ منقطع کر دیے۔

15 مئی 2021 کو فلسطینی حماس تحریک کے زیر کنٹرول غزہ شہر میں اسرائیلی فضائی حملے کے دوران جلا ٹاور پر ہوائی بم گرائے جانے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے (اے ایف پی)

سات اکتوبر 2023 کو حماس کے سرپرائز حملے کے بعد سے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے، جس کے دوران اب تک ہزاروں اموات ہوچکی ہیں اور سینکڑوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔

انڈپینڈنٹ اردو اس سلسلے میں روزانہ لائیو پیج کے ذریعے قارئین تک اپ ڈیٹس پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

غزہ پر اسرائیلی جنگ اور خطے کی صورت حال کے حوالے سے گذشتہ روز (26 اکتوبر) کی اپ ڈیٹس یہاں پڑھیے جبکہ آج کی اپ ڈیٹس ذیل میں دی جا رہی ہیں۔

  • غزہ میں زمینی فوج نے رات کو ’ٹارگٹڈ چھاپہ‘ مارا: اسرائیلی فوج

  • یورپی یونین کا غزہ میں امداد کے لیے کوریڈور اور جنگ میں وقفے پر زور

  • اسرائیل کو اسلحہ دینے والے ملک فلسطینیوں کے قتل عام میں شریک ہیں: عرب پارلیمنٹ

  • پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ بلوم نے جعمرات کو اسلام آباد میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی جس میں ایک سرکاری بیان کے مطابق غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
  • خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اسرائیلی سرحد کے قریب بحیرہ احمر کے ایک مصری قصبے میں جمعے کی صبح میزائل ایک طبی مرکز پر آ گرا، جس سے چھ افراد زخمی ہو گئے۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا