میانوالی: سوشل میڈیا انفلوئنسر جو مسکراہٹیں بکھیرنا چاہتے ہیں

انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں طارقہ سٹار کا کہنا تھا کہ ’ہم ایسا مواد تیار کرتے ہیں جو اداس عوام کے چہروں پر چند منٹ کی مسکراہٹ اور خوشی لا سکے۔‘

میانوالی سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا انفلوئنسر وسیم اقبال خان جو سوشل میڈیا پر طارقہ سٹار کے نام سے مشہور ہیں اپنی مختصر سی ٹیم کے ہمراہ اصلاحی ویڈیوز مزاحیہ انداز میں بناتے ہیں اور ان کا مقصد عوامی شعور بیدار کرنا ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں طارقہ سٹار کا کہنا تھا کہ ’جس طرح آج کل ملک میں مہنگائی غربت اور بے روزگاری عام ہے تو اسی چیز کو دیکھتے ہوئے ہم ایسا مواد تیار کرتے ہیں جو اداس عوام کے چہروں پر چند منٹ کی مسکراہٹ اور خوشی لا سکے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ہماری پوری ٹیم ہفتے میں ایک بار اکٹھا ہوتی ہے اور ہم تین چار ویڈیوز شوٹ کرتے ہیں ہماری ویڈیوز کا مقصد اصلاح اور کامیڈی ہوتا ہے تا کہ حکومت کو بتایا جا سکے کہ عام عوام کے کیا حالات ہیں باقی ہم سب اپنا اپنا کام کرتے ہیں اور محنت مزدوری کر کے روزی کماتے ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹک ٹاک پر طارقہ سٹار کے نام سے مشہور وسیم اقبال نے بتایا کہ ان کی ٹیم میں میانوالی کے مشہور کامیڈین مشتاق رانا، آصف شہزاد، غلام یٰسین شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پوری ٹیم کی ویڈیو شوٹ کرنے سے لے کر اسے ایڈٹ کرنے اور اپ لوڈ کرنے والے محمد ساجد تلوکر بھی ان کی ٹیم کا حصہ ہیں جو میانوالی میں مختصر دورانیے کی ویڈیوز بنا کر اپنے سوشل میڈیا پیجز پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔

طارقہ سٹار کے مطابق ان کی کئی ویڈیوز کے لاکھوں ویوز آ چکے ہیں اور لوگ ان کے کام کو بہت پسند کر رہے ہیں۔

انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ہم بڑی مشکل سے عوام کے لیے ویڈیوز تیار کرتے ہیں اور ہمیں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لوگ ہمارے ساتھ تعاون نہیں کرتے اور شوٹنگ کے دوران خلل ڈالتے ہیں جس سے ہمیں مجبورا ویران جگہوں پر جا کے شوٹنگ کرنی پڑتی ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل