ہانگ کانگ میں مذمت کا انوکھا انداز: ٹیٹو

احتجاج کی علامات پر مبنی ان ٹیٹوز کا مقصد اس نئے قانون کی مذمت کرنا ہے جس کے تحت ہانگ کانگ کے ملزموں کو چین کے حوالے کر کے وہیں کی عدالتوں میں ان کے خلاف مقدمات چلائے جا سکیں گے۔

ہانگ کانگ میں حکومت کے خلاف کئی ہفتوں سے جاری احتجاجی مظاہروں کے شرکا مذمتی طور پر ٹیٹو بنوا رہے ہیں۔

احتجاج کی علامات پر مبنی ان ٹیٹوز کا مقصد اس نئے قانون کی مذمت کرنا ہے جس کے تحت ہانگ کانگ کے ملزموں کو چین کے حوالے کر کے وہیں کی عدالتوں میں ان کے خلاف مقدمات چلائے جا سکیں گے۔

مظاہرین کہتے ہیں کہ اس قانون کے ذریعے ہانگ کانگ میں چین کی منظورِ نظر حکومت اختلافی آوازوں کو دبانے کے لیے استعمال کر سکتی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جسمانی ٹیٹو زبنوانے والے جمہوریت پسند مظاہرین کا خیال ہے کہ طاقت کا استعمال کرکے ان کی آوازیں تو دبائی جا سکتی ہیں لیکن ٹیٹو نہیں مٹائے جا سکتے جو انہوں نے مستقل طور پر جسم پر بنا لیے ہیں۔

ٹیٹوز بنانے والے آرٹسٹ بھی مفت خدمات دے کر احتجاج میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا